سیاست

Masterclass on how to deal with Trump: ‘پوری دنیا کے لیڈروں کو ان سے سیکھناچاہیے’، امریکی میڈیا نے بھی پی ایم مودی کو ایک بہترین مذاکرات کار قرار دیا

وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے واپس بھارت پہنچ گئے ہیں۔ پی ایم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور دونوں لیڈروں کے درمیان جو گرمجوشی دیکھی گئی ،اس کی امریکی میڈیا میں کافی چرچا ہو رہا ہے اور امریکہ کے معروف میڈیا ہاؤس سی این این نے پی ایم مودی کی خوب تعریف کی ہے اور انہیں ایک بہترین مذاکرات کار قرار دیا ہے۔ سی این این نے لکھا ہے کہ دیگر عالمی رہنماؤں کو بھی پی ایم مودی سے سیکھنا چاہیے کہ ٹرمپ سے بات کیسے کی جائے۔

امریکی میڈیا نے پی ایم مودی کی تعریف میں کیا کہا؟

سی این این کے سینئر صحافی ول رپلے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹرمپ نے پہلے جاپانی وزیر اعظم اشیبا سے اچھی ملاقات کی۔ اب ٹرمپ کی پی ایم مودی سے ملاقات بھی بہت مثبت رہی۔ یہ دنیا بھر کے رہنماؤں کے لیے ایک ماسٹر کلاس ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کیسے کی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل ہی باہمی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔ سی این این کے صحافی رپلے نے کہا کہ ‘بھارتی وزیر اعظم صورتحال کو سمجھتے ہیں اور اگر وہ ناکام ہو جاتے تو صورتحال مزید خراب ہو سکتی تھی۔ نامساعد حالات کے باوجود دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان اچھی بات چیت ہوئی اور تجارت، توانائی، فوجی وغیرہ جیسے معاملات پر اہم معاہدے طے پائے۔

رپلے نے کہا کہ ملاقات کے بعد ہم نے دیکھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے خوشگوار نتائج برآمد ہوئے۔ دونوں ممالک تجارتی معاہدے پر بات چیت کریں گے۔ امریکہ بھارت کے جوہری شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا اور دونوں ممالک F-35 جیٹ پر بھی بات کریں گے۔ اس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوا۔ رپلے نے کہا کہ جس طرح سے پی ایم مودی نے میک امریکہ گریٹ اگین کے نعرے کو میک انڈیا گریٹ اگین کے ساتھ جوڑا اور خوشحالی کے لیے میگا پارٹنرشپ کا نعرہ دیا، یہ اتنی زبردست برانڈنگ اور پیغام تھا جو صدر ٹرمپ کو پسند آیا۔

صدر ٹرمپ نے بھی پی ایم مودی کی تعریف کی

آپ کو بتاتے چلیں کہ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی پی ایم مودی کی بات چیت کرنے کی صلاحیت کی تعریف کی۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ بہتر اور سخت مذاکرات کار کون ہے، آپ یا پی ایم مودی؟ تو اس کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ‘وہ (پی ایم مودی) زیادہ سخت اور بہتر مذاکرات کار ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

47 minutes ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

2 hours ago

Assault Viral Video: قانون کا خوف ختم؟ اوور ریٹنگ کی مخالفت پر نوجوان کو بے رحمی سے پیٹا، ویڈیو وائرل

میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…

3 hours ago

Ishaan Anand New Coordinator of BSP: آکاش آنند کے بعد اب کون؟ مایاوتی نے 27 سالہ ’نئے چہرے‘ ایشان آنند کو سونپی بسپا کی اہم ذمہ داری

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…

3 hours ago