سیاست

Sikkim landslide tragedy: سکم میں شدید بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 لاپتہ،کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر

سکم میں مسلسل ہو رہی موسلادھار بارش نے قیامت ڈھا دی۔ جمعہ کی علی الصبح ریاست کے ضلع مغربی سکم کے یانگ تھانگ حلقہ انتخاب کے اپر رِمبی علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے اور 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
پہاڑوں سے گرنے والا ملبہ ندییوں میں مچا رہا ہے طوفان
شدید بارش کے باعث پہاڑوں سے پتھر اور مٹی کا ملبہ بہہ کر ہیوم ندی میں جا گرا، جس سے ندی میں طغیانی آ گئی۔ صرف ہیوم ہی نہیں بلکہ خطے کی دیگر ندیاں بھی خطرناک سطح پر بہہ رہی ہیں۔

ریسکیو آپریشن جاری
پولیس اور سشستر سیما بل (SSB) کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو اور راحتی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ ہیوم ندی پر درختوں کی مدد سے عارضی پل بنایا گیا تاکہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقام تک منتقل کیا جا سکے۔
ریسکیو کے دوران دو خواتین کو بچایا گیا، جن میں سے ایک نے علاج کے دوران اسپتال میں دم توڑ دیا، جب کہ دوسری کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
SP گیزنگ کی تصدیق
ضلع گیزنگ کے ایس پی شیرنگ شیرپا نے میڈیا کو بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ دو خواتین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان میں سے ایک نے دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ تین افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
موسم مزید خراب رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے 17 ستمبر تک مزید بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مسلسل بارش اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عوام سے احتیاط کی اپیل
انتظامیہ اور مقامی حکومت کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔ پہاڑی علاقوں میں موسم کا مزاج انتہائی خطرناک بنا ہوا ہے، اور کسی بھی وقت حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Cockroach Janta Party: سی جے پی احتجاج، گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ، ممبئی میں 50 ہزار افراد کے جمع ہونے کا دعویٰ، کیا ہے تیاری؟

احتجاج سے قبل 2 اکتوبر کی صبح ابھجیت دیپکے باندرہ اسٹیشن پر چائے پیتے بھی…

46 minutes ago

PM Modi Tribute: دو اکتوبر کو پی ایم مودی کی ملک کے عوام سے خاص اپیل! راج گھاٹ پہنچ کر کھادی کے بارے میں کیا کہا؟

گاندھی جینتی پر پی ایم مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت…

1 hour ago

Bigg Boss 20: بگ باس 20 سے باہر آتے ہی قاضی کی فین ہوئیں ایشا رِکھی، سابق شوہر بادشاہ سے تعلق پر بھی کی بات

سابق شوہر اور ریپر بادشاہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے اور اپنی عوامی شبیہ…

1 hour ago

Gandhi Jayanti: مہاتما گاندھی کے نظریات نے پوری دنیا کو کیامتاثر، وزیراعظم مودی نے راج گھاٹ پرباپو کوگلہائےعقیدت کیا پیش

وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید کہا، ’’میرا ماننا ہے کہ جب تک انسانیت کے…

2 hours ago