آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کے بھتیجے ناگیندر رائے کے خلاف پٹنہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ متاثرہ آکاش گورو نے مقدمہ درج کرایا ہے، جس میں 3 کروڑ روپے رنگداری مانگنے اور اور نہیں دینے کی صورت میں انہیں اور اان کے اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہ معاملہ پٹنہ کے پیربہور تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ آکاش نے بتایا کہ 12 دسمبر کی رات روپس پور تھانہ کے گولا روڈ پر رہنے والے ناگیندر رائے نے انہیں اپنے موبائل نمبر پر کال کیا اور جبرا رنگداری کی مانگ کی ۔
ناگیندر رائے نے ان پر اس معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ بھی کہا کہ آکاش گورو نے مجھ سے پیسے لیے ہیں اور واپس نہیں کر رہے ہیں۔ جب ہم اپنے پیسے مانگتے ہیں تو وہ مجھ پر جھوٹے الزام لگانے کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچ جاتے ہیں ۔
آکاش گورو نے سنگین الزامات لگائے
آکاش گورو کی شکایت کے مطابق وہ 12 دسمبر کو سلی گوڑی میں تھا۔ اس دوران ناگیندر رائے نے انہیں بلایا اور گالی گلوچ کی اور کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ بہار چھوڑ کر تین کروڑ روپے دو، اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو وہ اسے اہل خانہ سمیت جان سے مار نے کی دھمکی دی۔ ناگیندر نے 13 دسمبر کو دوبارہ کال کی، جب انہوں نے فون نہیں اٹھایا تو 5-7 مسلح نامعلوم افراد اکو ان انہیں گھر سےاٹھانے کے لئے بھیج دیا ۔ آکاش کے مطابق ناگیندر رائے کی دھمکیوں سے ان کا پورا خاندان خوفزدہ ہے۔ آکاش کے مطابق انہیں ناگیندر کے خلاف پولیس کو کئی ثبوت بھی دئے ہیں۔
ناگیندر رائے کا نام پہلے بھی کئی معاملوں میں آیا تھا
اس سے قبل ناگیندر رائے کا نام ایک سرکاری افسر پر حملہ کے معاملے میں بھی سامنےآیا تھا۔ ان کے خلاف کئی فوجداری مقدمات بھی درج تھے۔ ایک بلڈر سے 2 کروڑ روپے کی رنگداری مانگنے ، حملہ کرنے اور ڈرانے کی نیت سے فائرنگ کرنے کے علاوہ، ان پر ایک آئی اے ایس افسر کو دھمکی دینے کا بھی الزام تھا۔
بھارت ایکسپریس
روہت شرما سے بی سی سی آئی کی نئی پالیسی کے بارے میں سوال پوچھا…
عام آدمی پارٹی نے اس حملے کو 'سیاسی سازش' قرار دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے…
حکومت کے مطابق اضافی چھوٹ جھینگا اور مچھلی کی خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے…
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی ہفتہ (18…
رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ 76 فیصد سے زیادہ کمپنیاں…
سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ عرب سرزمین سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا کا…