سیاست

Elon Musk and Trump Fight: ایلون مسک- ڈونلڈ ٹرمپ میں ہوئی سیزفائر، امریکی صدرکا نرم رویہ،کہامعافی مانگ کر اچھا کام کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا دل دکھایا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایلون مسک نے ان کے ساتھ تنازعہ پر عوامی طور پر معافی مانگ کر اچھا کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے بدھ کو ٹویٹ کیا تھا کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کی گئی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے۔

مسک کی پوسٹ کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ اپنی جاری لڑائی ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے میں نرم رویہ ظاہر کیا ہے۔

پیر کو  ایلون مسک اور  ڈونلڈٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی اور اس کے بعد ہی ارب پتی تاجر نے اپنی پوسٹ پر افسوس کا اظہار کیا۔

‘مجھے ٹرمپ کے بارے میں کی گئی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے…’

ٹرمپ نے نیویارک پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ انہوں نے یہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ اس دوران امریکی حکومت نے ایلون مسک کی کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے کسی معاہدے کا جائزہ نہیں لیا۔

ایلون مسک نے وانس سے بات کی تھی

اس تنازعہ کے درمیان جمعرات کو  ایلون مسک کے ٹیسلا انکارپوریشن کے حصص کی قیمت گر گئی ،لیکن پھر انہوں  نے اپنا نقصان پورا کر لیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق معافی مانگنے سے قبل ایلون مسک نے جمعہ کو نائب صدر جے ڈی وینس اور وائٹ ہاؤس کی چیف آف اسٹاف سوسی ولز سے بھی بات کی۔ دونوں نے ایلون  مسک پر زور دیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ جاری تنازعہ کو ختم کریں۔

ڈی او جی ای چیف کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

مسک نے صدر ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات کے بل پر تنقید کی تھی۔ گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ حکومت کے قیام کے بعد  ایلون مسک کو ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا ،لیکن گزشتہ چند ماہ میں دونوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے لگے اور اس کے بعد ایلون مسک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Meerut Blue Drum Murder Case: میرٹھ کے نیلے ڈرم قتل معاملے میں عدالت کا بڑا فیصلہ، ساحل اور مسکان کو پھانسی کی سزا

میرٹھ کے مشہور سوربھ راجپوت قتل معاملے میں عدالت نے مسکان رستوگی اور اس کے…

32 minutes ago

UP MLC Elections: اکھلیش یادو کا بڑا داؤ، تو یوگی آدتیہ ناتھ کی دھواں دھار ریلیاں! یوپی کی 11 ایم ایل سی نشستوں پر سیاسی گھمسان

اتر پردیش میں قانون ساز کونسل کے انتخابات اسمبلی الیکشن سے پہلے دونوں جماعتوں کے…

2 hours ago

PM Narendra Modi: لیہہ ایئرپورٹ سے زانسکار تک چمکے گا لداخ، وزیر اعظم نریندر مودی 3,350 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 15 اکتوبر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ میں تقریباً 3,350…

2 hours ago