سیاست

Iran-Israel Conflict: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو ختم کرنے کا اسرائیل کا منصوبہ: وزیر دفاع  اسرائیل کاٹز کا بڑا انکشاف

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حال ہی میں ایک اہم بیان دیا ہے، جس میں انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ کاٹز نے کہا کہ اسرائیل نے خامنہ ای کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس منصوبہ تیار کیا تھا، لیکن اس پر عمل درآمد کے لیے مناسب وقت نہیں مل سکا۔ انہوں نے یہ معلومات چینل 13 کو دیے گئے انٹرویو میں شیئر کیں جس سے ایک نئی بحث شروع ہو سکتی ہے۔

اسرائیل کی نیت صاف ہے: خامنہ ای کو ختم کرنا ضروری تھا

کاٹز نے کہا، “اگر خامنہ ای ہماری رینج میں ہوتے تو ان کے لیے زندہ رہنا مشکل ہوتا۔ ہماری نیت بالکل واضح تھی، لیکن ہمیں ایسا کوئی فوجی موقع نہیں ملا۔” جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اسرائیل نے اس منصوبے کے لیے امریکا سے اجازت طلب کی ہے/ تو انھوں نے واضح کیا کہ ’ایسے معاملات میں ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔

چینل 13 کو انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے۔ اگر وہ ہماری حدود میں ہوتے تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ ہمیں کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے یہ منصوبہ ایک آزاد آپریشن کے طور پر تیار کیا تھا اور امریکا سے کوئی گرین سگنل نہیں مانگا گیا تھا۔

خامنہ ای کا عوامی بیان: امریکہ کو انتباہ

جمعرات کے روز آیت اللہ علی خامنہ ای نے  19 جون کے بعد یہ ان کا پہلا عوامی بیان تھا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں انھوں نے قطر میں امریکی ایئربیس پر میزائل حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے “امریکہ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے”۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو ایران مزید سخت جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ 86 سالہ خامنہ ای اپنی جلائی طیورمیں نمودار ہوئے اور اسرائیل اور امریکا دونوں کو نشانہ بنایا۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے ’سرینڈر‘ کا مطالبہ کیا تھا۔

’ایک عظیم ملک اور قوم کے لیے سرینڈر لفظ کا ذکر بھی توہین ہے۔‘

ایرانی رہبرِ اعلیٰ نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کے حملوں میں وہاں ’زیادہ نقصان نہیں ہوا۔‘

آیت اللہ علی خامنہ ای کے ’فتح‘ کے دعوے اپنی جگہ، لیکن وہ ضرور اب اپنی ساکھ بحال کرنے پر کام کریں گے۔ تاہم اب انھیں نئے حقائق اور شاید نئے سیاسی دور کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

21 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

56 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago