اسرائیلی فوج نے ایک 16 سالہ فلسطینی لڑکے کی لاش قبضے میں لے لی ہے، جسے جمعرات کی شام گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا، یہ قتل رواں سال کے آغاز سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والا 22 واں فلسطینی بچہ ہے۔
ڈیفنس فار چلڈرن انٹرنیشنل – فلسطین (DCIP) نے کہا کہ مقتول Jihad Adham Rebhi Adeli, کو دو دیگر نوجوان فلسطینیوں کے ساتھ نابلس کے جنوب میں اوسرین قصبے کے قریب اسرائیلی فوج نے گھات لگا کر گولی مار کر شہید کردیا ۔اسرائیلی فورسز نے ایمبولینس اہلکاروں کو بھی اس مقام پر پہنچنے سے روک دیا ،جہاں نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا تھا۔
” ڈی سی آئی پی کے اید ابو اقتیش نے ایک بیان میں کہا کہ اب موت میں بھی Jihad Adham Rebhi Adeli آرام نہیں کر سکتا کیونکہ اسرائیلی حکام اس کے خاندان کو اس کی لاش کو دفنانے اور اس پر ماتم کرنے سے روکتے ہیں،” ۔
” اس نوجوان کی لاش اب ان 41 دیگر فلسطینی بچوں کی باقیات میں شامل ہو گئی ہے، جو 2016 سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہوگئے تھے اور جن کی لاشیں فوج نے اپنے قبضے میں لے لی تھیں اور ان کے اہل خانہ کو نہیں دیں گئیں تھیں۔ ڈی سی آئی پی نے کہا کہ شہید کئے گئے فلسطینیوں کی لاشوں کو اپنی تحلیل میں لینے کی اسرائیل کی پالیسی نہ صرف بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے، بلکہ اسے غمزدہ خاندانوں پر “اجتماعی سزا” کے ظالمانہ طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔
اسرائیلی فوج کا جنوبی غزہ میں ٹینٹ ہاؤس پر حملہ، 5 افراد ہلاک
الجزیرہ کے عربی نمائندے کے مطابق، اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے المواسی میں بے گھر فلسطینیوں کے ٹینٹ ہاؤس پر حملہ کیا ہے ،جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غزہ میں طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ جمعے کی صبح سے اب تک پٹی میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 64 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارت ایکسریس اردو
راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے پٹنہ میں چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی)…
ایئر انڈیا کی اس نئی سہولت کا مقصد بیرون ملک پہنچنے کے بعد مقامی سم…
بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…
بدھ کے روز ہی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ…
بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش…
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر…