یامی گوتم
بالی ووڈ میں جب بھی معاشرے سے جڑے سنگین مسائل کو تفریحی انداز میں پیش کرنے کی بات ہوتی ہے تو ‘وکی ڈونر’ کا نام ضرور لیا جاتا ہے۔ 2012 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے نہ صرف شائقین کے دل جیت لیے بلکہ ایک اہم سماجی مسئلے کو سامنے لا کر موضوع بحث بن گئی۔ اب فلم کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اسے ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا ہے، تاکہ نئی نسل بھی اس جادوئی کہانی کو بڑے پردے کا لطف اٹھا سکے۔
ایوشمان کھرانہ اور یامی گوتم نے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز ‘وکی ڈونر’ سے کیا۔ فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکے وکی اروڑا کے گرد گھومتی ہے، جو انجانے میں اسپرم ڈونیشن جیسے موضوع میں الجھ جاتا ہے۔ فلم میں اس موضوع کو اتنی آسانی، مزاح اور حساسیت کے ساتھ پیش کیا گیا کہ یہ باکس آفس پر سلیپر ہٹ بن گئی۔
فلم کی ہدایت کاری شوجیت سرکار نے کی تھی اور اسے جان ابراہم نے پروڈیوس کیا تھا۔ محدود بجٹ میں بننے والی اس فلم کو ناظرین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ اسے تین قومی ایوارڈز بھی ملے۔ انو کپور نے ڈاکٹر بلدیو چڈھا کے کردار میں جان ڈالی، جو آج بھی ناظرین میں بے حد مقبول ہے۔ 13ویں سالگرہ کے موقع پر آیوشمان کھرانہ نے انسٹاگرام پر تھرو بیک تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وکی ڈونر’ نے نہ صرف ان کے کیرئیر کو سمت دی، بلکہ معاشرے میں ایک نئی سوچ کا آغاز کیا۔
فلم کی دوبارہ ریلیز
فلم کی دوبارہ ریلیز نہ صرف ایک سینما کا جشن ہے بلکہ اس حقیقت کی علامت بھی ہے کہ اچھی کہانی سنانے اور شاندار پرفارمنس ہی وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی ہے۔ ‘وکی ڈونر’ آج بھی ناظرین کے لیے اتنا ہی شاندار ہے گی جتنی کے 2012 میں تھی، شاید اس لیے کہ یہ فلم نہ صرف تفریح تو فراہم کرتی ہی ہے ، اس کے علاوہ ہماری سوچ میں تبدیلی بھی لاتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بہار میں راج بھون مارچ کے معاملے پر سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ اسمبلی…
بدھ کے روز ہی یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں قائم اتحاد نے دعویٰ…
بھارتی فضائیہ کے 94ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش…
معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کے انتقال پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر…
نانا پاٹیکر نے اپنے تقریباً پانچ دہائیوں پر محیط کریئر میں کئی دمدار اور یادگار…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 2022 میں 5جی کے آغاز سے لے کر 2024…