سیاست

Iran Israel War: ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے تابڑ توڑ حملہ، 19ہلاک ، اسرائیل نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں

ایران نے اسرائیل پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی، ایران نے پیر کی صبح اسرائیل کے   پر زبردست بیلسٹک  سے میزائل سے حملہ کیا، اس حملہ میں تین افراد ہلاک اور  30سے زائد افراد زخمی، اس کے ساتھ ہی اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہو ئی ،بندرگاہی شہر حیفہ کو نشانہ بنایا، اسرائیلی فوج کی جانب سے ایرانی دارالحکومت تہران پر بمباری کے چند گھنٹے بعدایران کیا یہ خوف ناک حملہ۔

ایران نے پیر کی صبح بھی اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے جاری رکھے۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق وسطی اسرائیل میں ایرانی بیلسٹک میزائل حملے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حیفا میں بھی ایرانی میزائل گرنے کی خبر ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 72 گھنٹوں سے لڑائی جاری ہے۔ اسرائیل نے اتوار کو ایرانی وزارت خارجہ پر حملہ کیا۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس سے ایک روز قبل ایرانی وزارت دفاع پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 224 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1277 سے زائد زخمی ہیں۔ اسی دوران امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کے گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں 406 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک ایران کے 14 جوہری سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک ملک میں کم از کم 128 افراد ہلاک اور 900 زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اتوار کی دوپہر کو تہران کے وسط میں مہرآباد ایئرپورٹ کے قریب اور شہر کے شمال میں ایک لگژری ہوٹل کے پاس بھی دھماکے ہوئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ایرانی دارالحکومت کے کچھ حصوں میں پانی کی فراہمی منقطع ہو گئی، لیکن نقصان کی پوری شدت فوری طور پر واضح نہیں تھی۔

ایران نے بھی اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے ہیں۔ ان حملوں میں اب تک 19 افراد ہلاک جب کہ 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یروشلم/ تہران۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازعہ نے اتوار کو تیسرے روز بھیانک رخ اختیار کر لیا جب اسرائیل نے ایران کے کئی شہروں پر شدید فضائی حملے کیے۔ رپورٹ کے مطابق ایران میں اب تک کم از کم 406 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ 654 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واشنگٹن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نے یہ اطلاع دی ہے۔ ایرانی حکومت نے ابھی تک سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایران کے حملے سے اسرائیل میں 19 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

2 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

2 hours ago