سیاست

Israel-Hamas War: “اسرائیل 70 سال سے قابض ہے، آپ کو مظالم نظر نہیں آتے”، اویسی کا اسرائیل پر حملہ

Israel-Hamas War: اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہوئے ایک ہفتے سے زیادہ کا  وقت گزر چکا ہے۔ جس میں دونوں طرف سے ہزاروں شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی حماس کے ٹھکانوں پر مسلسل فضائی حملے کر رہے ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے غزہ پر اسرائیل کی کارروائی کو لے کر دیا بیان۔

حیدرآباد کے عنبرپیٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ بنجمن نیتن یاہو ایک شیطان اور جنگی مجرم ہیں۔ میں وزیر اعظم مودی سے غزہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ اویسی نے کہا کہ غزہ کے بہادر عوام زندہ باد۔ بھارت مدد کرے۔

یوپی کے سی ایم یوگی پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک بابا کے وزیر اعلی نے کہا کہ فلسطین کا نام لینے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا بابا سنو وزیر اعلیٰ میں فخر سے ترنگا پرچم کے ساتھ فلسطین کا جھنڈا پہن کر آیا ہوں۔ میں فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اسرائیل 70 سال سے قابض ہے

اسد الدین اویسی نے حیدرآباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شیطان قراردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے  کہا کہ غزہ کی 21 لاکھ آبادی میں سے 10 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ دنیا خاموش ہے۔ اسرائیل 70 سال سے قابض ہے۔ آپ کو قبضہ نظر نہیں آتا، آپ کو ظلم نظر نہیں آتا۔”

اویسی نے اس دوران میڈیا پر بھی طنز کسا انہوں نے کہا کہ میڈیا یک طرفہ کارروائی دکھا رہا ہے جب کہ دونوں طرف سے حملے ہو رہے ہیں اور لوگ مارے جا رہے ہیں۔ یہ سب کچھ کسی کو نظر نہیں آتا۔ دنیا اسرائیل کے مظالم نہیں دیکھ پا رہی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کا آج نواں دن
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کا آج نواں دن ہے۔ 7 اکتوبر کو فلسطینی مسلح گروپ حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر راکٹ حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔ حماس نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی قرار دیا۔ حماس نے تقریباً 20 منٹ میں غزہ کی پٹی سے 5000 راکٹ فائر کیے۔ اس جنگ میں دونوں طرف سے سینکڑوں لوگ مارے گئے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

56 minutes ago

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 hours ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

3 hours ago