سیاست

Kamal Nath : رام کے نام پر بی جے پی نے کمل ناتھ کو پھر دیا پارٹی میں شامل ہونےکی دعوت

Kamal Nath : لوک سبھا کے سابق اسپیکر، اب مدھیہ پردیش بی جے پی کے صدر وی ڈی شرما نے کانگریس کے تجربہ کار لیڈر کمل ناتھ کو بی جے پی میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔ شرما نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کا حکمراں پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ اگر ان کے دل میں یہ درد ہے کہ کانگریس نے رام مندر کی پران پرتشتھا کی تقریب میں مدعو کرنے کا بائیکاٹ کرکے بھگوان رام کی توہین کی ہے تو وہ بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ شرما نے یہ تبصرہ بھوپال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یہ بیان کمل ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہوں پر دیا۔

شرما نے کہا، ‘اگر کسی کو بی جے پی قیادت اور اس کی پالیسیوں پر بھروسہ ہے تو ایسے لوگوں کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں۔ ہم نے کانگریس کے ان لوگوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں ۔جو یہ مانتے ہیں کہ ان کی پارٹی نے رام مندر پران پرتشتھا تقریب کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بھارت کے من میں رام ہے، دل میں رام بسیں ہیں ۔ کانگریس نے ان کی توہین کی۔ اگر ان لیڈروں کے دل میں درد ہے تو انہیں موقع دینا چاہئے۔ اور جو نام (کمل ناتھ) لے رہے ہیں، اگر ان کے دل میں ایسا درد ہے ، تو مجھے لگتا ہے کہ پارٹی میں ان کا استقبال ہے۔

کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے کہا ہے کہ ناتھ کے بی جے پی میں شامل ہونے کی باتیں لوک سبھا انتخابات سے قبل حکمراں پارٹی کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ کے لیے پھیلائی گئی افواہوں سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ جبل پور کے میئر جگت بہادر سنگھ ‘انو’ سمیت  کمل ناتھ کے بہت سے قریبی لیڈر کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔ اس ماہ کے شروع میں جب  کمل ناتھ سے بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ‘بہت  ساری افواہیں چل رہی ہیں، میں ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟’

اس مہینے کے شروع میں بی جے پی لیڈر سمترا مہاجن نے کہا تھا، ‘اگر وہ ( کمل ناتھ) آنا چاہتے   ہیں اور ملک کے لیے اچھا کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں رام کے نام پر کام کرنا چاہیے۔ وہ تمام لوگ جو کام کے لیے شامل ہونا چاہتے ہیں۔ دوسری طرف بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ریاست کے شہری ترقیات اور ہاؤسنگ کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا تھا کہ کمل  ناتھ کے لیے تمام دروازے بند ہیں۔ سابق ایم پی نے کہا تھا، ‘ہم انہیں قبول نہیں کریں گے، ہمارے دروازے بند ہیں۔ ہم انہیں کیوں پارٹی میں شامل کریں گے؟ جب آپ بازار جائیں گے تو  آپ کیا تازہ یا خراب پھل خریدیں گے؟’

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

26 minutes ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

34 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

36 minutes ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

48 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

1 hour ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

1 hour ago