سیاست

Delhi Liquor Scam Case: دہلی شراب گھوٹالے میں کجریوال کے خلاف تحقیقات مکمل، ای ڈی کے بعد سی بی آئی نے بھی چارج شیٹ داخل کی

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور دیگر کے خلاف شراب پالیسی معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ، دہلی میں چارج شیٹ داخل کی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 21 مارچ 2024 کو ای ڈی نے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر کے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد 26 جون کو سی بی آئی نے اروند کیجریوال کو مبینہ بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔

سی بی آئی اور ای ڈی نے اب ایکسائز گھوٹالے میں اروند کیجریوال کے خلاف جانچ مکمل کر لی ہے۔ پچھلی سماعت میں سی بی آئی نے عدالت کو بتایا تھا کہ رشوت لینے کے بعد دہلی کی ایکسائز پالیسی کا فائدہ اٹھانے کے لیے ان کی مرضی کے مطابق تبدیلیاں کی گئیں۔

ای ڈی کیس میں  مل چکی ضمانت

کیجریوال کو ای ڈی کیس میں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ قابل ذکر با ت یہ ہے کہ وہ سی بی آئی کی گرفتاری کے معاملے میں تہاڑ میں بند  ہیں۔ اس معاملے میں ان کی ضمانت کی عرضی بھی دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

سی بی آئی نے عدالت میں کیا کہا؟

سی بی آئی نے راؤز ایونیو کورٹ میں پچھلی سماعت میں کہا تھا کہ ہمارے پاس پیسوں کا trail of money ہے۔ اس کے علاوہ کافی ثبوت موجود ہیں۔ شراب کی پالیسی میں تبدیلی صرف ساؤتھ گروپ کے کہنے پر کی گئی۔

سی بی آئی کے وکیل نے ہائی کورٹ میں کہا تھا، “جب ہم نے پوچھ گچھ کے دوران اروند کیجریوال سے پوچھا کہ نجکاری اور ایکسائز پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کس کا تھا، تو اروند کیجریوال جو کابینہ کے سربراہ تھے، انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ میرا نہیں ہے۔” واضح رہے کہ وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میرا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ کسی اور نے کیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:آج پھر شروع ہوگا پارلیمنٹ کا اجلاس، بجٹ پر لوک سبھا میں بول سکتے ہیں راہل گاندھی

یہ بھی پڑھیں :کیا منیش سسودیا آئیں گے جیل سے باہر ؟ سپریم کورٹ میں آج ضمانت کی درخواست پر ہوگی سماعت

سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر آج سماعت ہوگی

دوسری طرف دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے۔ سسودیا گزشتہ 16 ماہ سے جیل میں ہیں۔ انہوں نے تفتیش کی سست رفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے ضمانت کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

9 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago