سیاست

Congress: مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے، حکومت کی پوری توجہ وزیر اعظم کی شبیہ کو بچانے پر ہے

پارٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ حکومت کی پوری توجہ وزیراعظم نریندر مودی کی شبیہ کو بچانے اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے پر ہے۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی سے متعلق ایک خبر کا حوالہ دیتے ہوئے،  جے رام رمیش نے ‘X’ (سابقہ ​​ٹویٹر) پر پوسٹ کیا، “مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی آسمان کو چھورہی ہے۔ سبزیاں، آٹا، چاول، دالوں سمیت تمام اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ڈیڑھ ماہ میں پلیٹ (تھالی) 28 فیصد مہنگی ہو گئی ہے۔
جے رام رمیش نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے تو دوسری طرف کسانوں کو ان کی پیداوارکی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہے۔ کم از کم امدادی قیمت کا وعدہ آج تک پورانہیں ہوا۔ کسان کم قیمت پراناج بیچنے پرمجبورہیں۔ لیکن جیسے ہی زرعی مصنوعات سرمایہ داروں کے گوداموں میں پہنچتی ہیں ان کی قیمتیں اچانک بڑھ جاتی ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے یہ بھی کہا کہ پیاز پرایکسپورٹ ڈیوٹی میں 40 فیصد اضافے کی وجہ سے ناسک میں ایشیا کی سب سے بڑی پیازمارکیٹ بند ہے۔
رمیش جے رام  نے دعویٰ کیا، “عوام بھی اب سمجھ گئی ہے کہ اس حکومت کی پوری توجہ صرف وزیر اعظم کی شبیہ کو بچانے اور اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے پر ہے۔ “

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

35 mins ago