سیاست

Russia Pakistan Deal Factcheck: بھارت کے دوست روس نے پاکستان کے ساتھ کیااربوں ڈالر کا معاہدہ ؟ ماسکو نے پاک میڈیا کے دعوے کی کھولی پول

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کے دوست روس نے الگ تھلگ پاکستان کے ساتھ بڑا سودا کیا۔ پاکستانی میڈیا کی جانب سے اس حوالے سے بڑے دعوے کیے گئے۔ روس نے ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ روس نے ان خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے انہیں بھارت کے ساتھ تعلقات خراب کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ روس اور پاکستان نے کراچی میں سوویت دور کے اسٹیل پلانٹ کو دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ 1970 کی دہائی میں سوویت یونین نے پاکستان اسٹیل پلانٹ کا ڈیزائن تیار کیا اور اس کے لیے مالی امداد بھی کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  اب یہ اسٹیل پلانٹ کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔

پہلگام حملے کے بعد روس بھارت کے ساتھ کھڑا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2.6 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ روس کی جانب سے اس کی فیکٹ چیک کی گئی ہے اور اسے فرضی قرار دیا گیا ہے۔ ماسکو نے ایسے معاہدوں پر دستخط کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان کی طرف سے کئے گئے آپریشن سندور کے دوران روس ہندوستان کے ساتھ کھڑا تھا۔ روس کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ بھارت کو دہشت گردی سے نمٹنے کا پورا حق حاصل ہے۔ آپریشن سندور کے بعد یہ شراکت داری مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

روس کی میڈیا آرگنائزیشن سپوتنک نے واضح کیا ہے کہ ان رپورٹس کو پاکستانی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ پر ایک روسی اہلکار نے جمعہ کو کہا کہ ‘یہ کسی ایسے شخص کی طرف سے مبالغہ آمیز خبر ہے، جو سنسنی خیز ہونے  کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تعلقات  کوخراب کرنا چاہتا ہے۔’

پاک روس معاہدے کا کوئی ثبوت نہیں:ا سپوتنک

اسپوتنک انڈیا نے کہا، ‘روس اور پاکستان کے درمیان 2.6 بلین ڈالر کے معاہدے کی خبر میں قابل اعتماد ذرائع کا فقدان ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہوئی ہے، لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اربوں ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔’ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ نکی ایشیا نے اپنی رپورٹ میں شروع کیا تھا ،جس کو 2022 میں ہی روس میں پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Afzal Ansari Arms Licence Case: افضل انصاری کو الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت، اسلحہ لائسنس منسوخی کا معاملہ دوبارہ کمشنر کے پاس پہنچا

یوپی نیوز: غازی پور کے رکن پارلیمنٹ افضل انصاری کے تین اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے…

5 hours ago

UP Panchayat Election: یوپی پنچایت انتخابات پر الہ آباد ہائی کورٹ کا بڑا حکم، 3 ماہ کے اندر ووٹنگ کرانے کی ہدایت

اتر پردیش میں تین سطحی پنچایت انتخابات کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ نے…

5 hours ago