قومی

PM Modi in MP: ہمیں بھی سماج اور ملک کی خدمت کے لیے وقف رہنا چاہئے: پی ایم مودی

بھوپال: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز مدھیہ پردیش میں دتیا اور ستنا ہوائی اڈوں سمیت کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں اندور میٹرو کا آغاز اور دتیا اور ستنا کو فضائی سروس سے جوڑنا شامل ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لوک ماتا دیوی اہلیابائی ہولکر کو ان کے 300ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے تعاون کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش میں سہولیات میں اضافہ کریں گے، ترقی کو تیز کریں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے لوک ماتا اہلیابائی ہولکر کی تاریخی شراکت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا، ’’لوک ماتا اہلیابائی ہندوستان کے ثقافتی ورثے کی ایک عظیم نگہبان تھیں۔ 250-300 سال پہلے جب ملک غلامی کے طوق میں تھا، انہوں نے کاشی وشوناتھ سمیت ملک بھر میں مندروں اور تیرتھ استھلوں کی تعمیر نو کی تھی۔ یہ ان کے عزم اور ارادے کی علامت ہے، آج، ان کا مجسمہ کاشی وشوناتھ مندر میں نصب ہے، جو ان کی میراث کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘

 انہوں نے کہا، ’’لوک ماتا اہلیابائی نے کبھی بھی بھگوان کی خدمت اور لوگوں کی خدمت کو الگ نہیں سمجھا۔ انہوں نے ہمیشہ شیولنگ کو اپنے ساتھ رکھا اور مشکل وقت میں بھی اپنی ریاست کی خوشحالی کو ایک نئی سمت دی۔ ان کی سوچ یہ تھی کہ حکمرانی کا مطلب لوگوں کی خدمت اور ان کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔ آج شروع کیے گئے پروجیکٹ ان کی اس سوچ کو حقیقت بناتے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے مدھیہ پردیش کی ترقی کو نئی تحریک ملے گی۔ آج کا دن 140 کروڑ ہندوستانیوں کے لیے تحریک کا موقع ہے۔ لوک ماتا کی 300 ویں یوم پیدائش ہمیں ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتی ہے۔

لوک ماتا اہلیابائی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک بحران کا شکار تھا، انہوں نے نہ صرف دھارمک مقامات کی حفاظت کی بلکہ اپنے دور حکومت میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی بہت سے کام کیے ہیں۔ ان کی دور اندیشی اور قیادت اب بھی تحریک کا ذریعہ ہے۔ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان کی میراث کی قدر کریں اور ان کے نظریات پر عمل کریں۔

انہوں نے ان ترقیاتی کاموں کے لیے مدھیہ پردیش کے لوگوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ریاست کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے لوک ماتا اہلیابائی کی زندگی سے تحریک لینے پر زور دیا اور کہا کہ ان کی طرح ہمیں بھی سماج اور ملک کی خدمت کے لئے وقف رہنا چاہئے۔

پہلگام حملے پر، انہوں نے کہا، ’’پہلگام میں دہشت گردوں نے نہ صرف ہندوستانیوں کا خون بہایا، انہوں نے ہماری ثقافت پر حملہ کرنے کی کوشش کی، انہوں نے ہمارے معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے ہندوستان کی ناری شکتی کو چیلنج کیا ہے، یہ چیلنج دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے لیے کال بن گئی۔ ’آپریشن سندور‘ سب سے بڑا اور کامیاب آپریشن ہے، جہاں پاکستانی فوج نے سوچا تک نہ تھا، وہاں ہماری فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔‘‘

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

8 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

9 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

9 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

10 hours ago

Chief Minister Hemant Soren: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے راحت نہیں، ٹرائل جاری رہے گا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…

10 hours ago

Nandigram by-election: نندی گرام ضمنی انتخاب، سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی حمایت کے اعلان کے بعد کانگریس امیدوار ملن پردھان گرفتار

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…

11 hours ago