سیاست

CM Yogi Celebrates Holi:’بھارت متحد رہے..’، گورکھپور میں وزیراعلیٰ نے پھولوں سے  کھیلی ہولی، ویڈیو وائرل

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں ہولی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا۔ اس دوران وہ گورکھ ناتھ مندر پہنچے، جہاں انہوں نے مقامی لوگوں کے ساتھ ہولی کھیلی اور پھاگ گیتوں سے لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کئی اہم باتیں کہیں۔

ہندوستان کے اتحاد پر زور

ہولی کے اس موقع پر سی ایم یوگی نے قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کے لوگ متحد ہیں تو کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔ ہندوستان اسی صورت میں ترقی کرسکتا ہے ،جب اس کے لوگ مل کر کام کریں۔

ان کا یہ بیان اس بات کا اشارہ تھا کہ اتحاد کے ذریعے ہی ملک ہر چیلنج کا مقابلہ کر کے دنیا کی طاقتور ترین قوم بن کر ابھر سکتا ہے۔

مہا کمبھ میں سناتن کی طاقت

اپنی تقریر میں مہا کمبھ کا حوالہ دیتے ہوئے سی ایم یوگی نے کہا، “مہا کمبھ کے دوران سناتن دھرم کی طاقت سب کے سامنے آ گئی، 66 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے ایک ساتھ پاؤتر ڈبکی لگائی، جو کہ بغیر کسی امتیاز کے تھا۔” انہوں نے کہا کہ یہ منظر سناتن دھرم پر تنقید کرنے والوں کے لیے ہے، اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی مخالفت کرنے والوں کے لیے بھی جواب ہے۔

ہندوستان کو تقسیم کرنے والوں کی مخالفت

سی ایم یوگی نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ہمیشہ سماج کو تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں۔ “یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے رام مندر کی مخالفت کی اور جنہوں نے گائے کی اسمگلنگ کے خلاف بات نہیں کی۔ وہ کہتے ہیں کہ ہندوستان کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سناتن دھرم میں تہواروں اور تقریبات کی ایک بھرپور روایت ہے، جو دنیا کے کسی اور مذہب یا فرقے میں نہیں ملتی۔

ہولی کے دوران پوجا اور آرتی

سی ایم یوگی نے گورکھ ناتھ مندر میں پوجا اور آرتی کے ساتھ ہولی کی شروعات کی۔ اس کے بعد انہوں نے مندر کے احاطے میں ہولی کھیلی اور سب کو ہولی کی مبارکباد دی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ اتحاد اور بھائی چارے سے ہم سب مل کر اپنے ملک کو ایک نئی سمت دے سکتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

11 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

12 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

13 hours ago