سیاست

Union Home Minister Amit Shah: بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا دیا بڑا پیغام :امت شاہ

نئی دہلی میں آٹھویں قومی سلامتی حکمت عملی کانفرنس 2025 کا اختتام مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے خطاب کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کارگل وجے دوس کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور “آپریشن سندور” کے دوران مسلح افواج اور بی ایس ایف کی کوششوں کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے مضبوط عزم اور عوام کی حمایت نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا ایک سخت پیغام دیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ بھارت اب نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، اسٹارٹ اپس، گرین انرجی اور اختراعات میں دنیا میں آگے ہے۔ بھارت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی معیشتوں میں سے ایک ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ملک کو کئی چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ ہمیں مزید محتاط رہنا ہوگا اور مسائل کا حل زیادہ بیداری کے ساتھ نکالنا ہوگا۔

بھارت کا بڑھتا ہوا قد قومی سلامتی کو مزید چیلنجنگ بنائے گا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا عالمی قد آنے والے برسوں میں قومی سلامتی کے چیلنجز کو مزید پیچیدہ بنائے گا۔ ان چیلنجز سے بہتر ہم آہنگی کے ذریعے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مرکز اور ریاستی ایجنسیوں پر مشتمل ہم آہنگ ٹیمیں بنانے کی ہدایت دی، تاکہ حکمت عملیوں کو وضع، نافذ اور مانیٹر کیا جا سکے۔ انہوں نے حقیقی وقت میں ڈیٹا شیئرنگ کے لیے ایک قابل بھروسہ ایکو سسٹم قائم کرنے کی بات بھی کہی۔

پولیس افسران کے لیے خاص ہدایات

امت شاہ نے ہر ریاست کے نوجوان پولیس افسران کو قومی چیلنجز پر غور و فکر اور ان کے حل میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس سینئر افسران کو نوجوان افسران کی رہنمائی کرنے، انہیں چیلنجز سے روشناس کروانے اور حل تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

اگلے 5 سے 10 سال ملک کے لیے انتہائی اہم – امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے مختلف ریاستوں میں پھیلے کئی مسائل کو حل کیا ہے۔ اگلے پانچ سے دس سال ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے نہایت اہم ہوں گے۔ انہوں نے ریاستی پولیس فورسز اور مرکزی سلامتی ایجنسیوں سے ’سلامتی، چوکسی اور ہم آہنگی‘ کے نعرے کو اپنانے کی اپیل کی۔

تین نئے فوجداری قوانین پر بات

انہوں نے تین نئے فوجداری قوانین کے مؤثر نفاذ اور منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے ایک متحدہ نقطہ نظر اختیار کرنے پر زور دیا۔ شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ کو پولیس کا بنیادی فرض قرار دیتے ہوئے امت شاہ نے ہر ریاست کی پولیس اور مرکزی ایجنسیوں کو داخلی سلامتی سے متعلق چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے صحت مند مقابلے کی فضا پیدا کرنے کی ہدایت دی۔

نکسل ازم سے متاثرہ علاقوں میں ہمہ جہتی ترقی ضروری

انہوں نے بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں ہمہ جہتی ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ریاستی پولیس سربراہان سے ریاستی حکومتوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کی اپیل کی، تاکہ زمینی سطح پر 300 سے زائد مرکزی اور ریاستی ترقیاتی اسکیموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سمندری سرحدوں پر چھوٹے بندرگاہوں کی سیکیورٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے ریاستی پولیس کی صلاحیت سازی پر زور دیا تاکہ دراندازی اور اسمگلنگ کی سرگرمیوں کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی اقدامات کا جائزہ بھی لیا اور بار بار جرم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Gurugram Seva Jyoti Yatra: گروگرام میں 7 اکتوبر کو ’سیوا جیوتی یاترا‘، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہوں گے مہمان خصوصی

ملک بھر میں جاری ’سیوا سنکلپ ابھیان‘ کے تحت 7 اکتوبر کو ہریانہ کے گروگرام…

1 minute ago

Rahul Gandhi and Priyanka Detained: ووٹ چوری کے الزامات پر اپوزیشن کا احتجاج، راہل اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا بڑا احتجاج، 300 سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے…

2 hours ago