بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری۔ (فائل فوٹو)
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے ہفتہ کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر بھوجپوری لوک گلوکار اور سماجی مصلح بھکھاری ٹھاکر کو بعد از مرگ بھارت رتن سے نوازنے کی درخواست کی۔ اپنے خط میں منوج تیواری نے لکھا کہ ’’میں آپ سے انتہائی احترام کے ساتھ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ عظیم بھوجپوری لوک شاعر، ڈرامہ نگار، گلوکار، سماجی مصلح اور عوام کے فنکار، شری بھکھاری ٹھاکر جی کو حکومت ہند کی طرف سے بعد از مرگ ’بھارت رتن‘ سے نوازا جائے۔‘‘
بی جے پی لیڈر منوج تیواری نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے موسیقی، تھیٹر اور تحریروں کے ذریعہ بچپن کی شادی، نقل مکانی، خواتین کے احترام، ذات پات کی تفریق اور دیگر سماجی برائیوں جیسے اہم مسائل کو اٹھانے میں بھکھاری ٹھاکر کے کردار کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’شری بھکھاری ٹھاکر جی نے بھوجپوری سماج کے مصائب، بچپن کی شادی، نقل مکانی، خواتین کے احترام، ذات پات کی تفریق اور سماجی برائیوں کو اپنی تحریروں، موسیقی اور تھیٹر کے ذریعے متاثر کن انداز میں پیش کیا۔ انھوں نے نہ صرف بھوجپوری زبان کو ثقافتی شناخت دی، بلکہ اسے عوامی بیداری کا ایک طاقتور ذریعہ بھی بنایا۔‘‘
منوج تیواری نے مزید کہا کہ بھکھاری ٹھاکر کی ’’کلاسیک تخلیقات‘‘ جیسے بدیسیا، بیٹی بیچوا اور گبر گھچور معاشرے کو تحریک دیتی ہیں اور نظریاتی بیداری پھیلاتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ان کی لازوال تخلیقات جیسے کہ بیدیسیا، بیٹی بیچوا، گبر گھچور — آج بھی معاشرے میں نظریاتی شعور پیدا کرتی ہیں۔ وہ صرف ایک فنکار ہی نہیں تھے، بلکہ انھوں نے لوک فنون کو ایک عوامی تحریک کی شکل دی تھی۔ ایسی نایاب شخصیت کو بھارت رتن سے نوازنا نہ صرف بھوجپوری معاشرے کے لیے بلکہ پورے ہندوستانی ثقافت کے لیے فخر کی بات ہوگی۔آپ سے درخواست ہے کہ اس موضوع پر مثبت سوچیں اور مناسب اقدام کریں۔‘‘
بھارت ایکسپریس اردو
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…
اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے حادثے کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے…