سیاست

Fact Check: ننکانہ صاحب گرودوارہ پر بھارت نے حملہ نہیں کیا، پاکستان کا دعویٰ نکلا جھوٹا

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہندوستانی فوج پاکستان کے حملوں کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان بگڑتی ہوئی صورتحال نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن خبروں اور جھوٹے دعوؤں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ بھارت کو نقصان پہنچانے اور سازشیں کرنے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے طرح طرح کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک دعویٰ ننکانہ صاحب گوردوارہ پر ڈرون حملے کے حوالے سے کیا جا رہا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ننکانہ صاحب گوردوارہ پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ پی آئی بی کے فیکٹ چیک نے اس دعوے کوجھوٹا قرار دیا ہے۔

پی آئی بی نے حقائق کی جانچ پڑتال میں کہا کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بھارت نے ننکانہ صاحب گوردوارہ پر ڈرون حملہ کیا ہے، جبکہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ ہے۔ ایکس ہینڈل پر فرضی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا، “اس طرح کا مواد فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے لیے بنایا گیا ہے، براہ کرم محتاط رہیں، ایسی ویڈیوز کو آگے مت بھیجیں۔”

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان کے حامی سوشل میڈیا ہینڈل نے دعویٰ کیا کہ اس نے بھارتی پائلٹ کو پکڑ لیا، فرضی نکلا۔ پی آئی بی نے فیکٹ چیک میں تصدیق کی کہ بھارتی خاتون ایئر فورس پائلٹ کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان کے حامی سوشل میڈیا ہینڈلز دعویٰ کر رہے ہیں کہ بھارتی خاتون فضائیہ کی پائلٹ سکواڈرن لیڈر شیوانی سنگھ کو پاکستان میں پکڑ لیا گیا ہے، جب کہ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔

یہی نہیں بلکہ ایک اور یوزرنے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سائبر حملے کی وجہ سے بھارت کا 70 فیصد پاور گرڈ خراب ہو گیا ہے۔ یہ دعویٰ بھی جھوٹا نکلا ہے۔

پی آئی بی نے اپنے ایکس ہینڈل پر فرضی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، “توجہ: ایک جھوٹا دعویٰ آن لائن گردش کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سائبر حملے کی وجہ سے ہندوستان کا 70 فیصد پاور گرڈ متاثر ہوا ہے۔ یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔”

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Narendra Modi: جیور ایئرپورٹ کا نام اب وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر ہوگا، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

اتر پردیش کابینہ نے ’نریندر مودی انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ نام رکھنے کی تجویز منظور کرلی، وزیر…

2 hours ago

School Bus Accident: نیپال کے پوکھرا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گری اسکول بس، حادثے میں 5 کی موت

بس کالیکا انگلش بورڈنگ اسکول کی تھی۔کاسکی ضلع پولیس دفتر کے سربراہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نوین…

4 hours ago

Mayawati: کانشی رام کو بھارت رتن دینے کا مایاوتی نے پھر اٹھایا مطالبہ، بولیں بہوجن سماج ہی میرا اصل خاندان

بسپا سربراہ نے کانشی رام کے مہاپری نروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کیا، اتر…

5 hours ago