آپریشن سندور میں ہلاک ہوئے دہشت گردوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
دہشت گردی اوردہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کے ’آپریشن سندور‘ میں مارے گئے دہشت گردوں کی فہرست سامنے آگئی ہے، جس میں ان کے نام اوران کی پہچان کا انکشاف ہوا ہے، 22 اپریل کوپہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستانی فوج نے’آپریشن سندور‘ چلایا۔ فوج نے پاکستان اورپاک مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) میں گھس کر جیش محمد اورلشکر طیبہ کے 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں کوتباہ کردیئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، ایئراسٹرائیک میں مارے گئے دہشت گردوں میں کئی ایسے نام شامل ہیں، جوہندوستان میں دہشت گردانہ حملوں، نوجوانوں کی شدت پسندی اورہتھیاروں کی اسمگلنگ جیسے سنگین معاملوں میں سرگرم کردارنبھا رہے تھے۔ ہندوستانی فوج نے ایئراسٹرائیک کرکے ان دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اوردہشت گردی کی جڑیں ہلا دیں۔ ہندوستان نے دہشت گردی کوکچلنے کا عزم کیا ہے۔
دہشت گردوں کی فہرست آئی سامنے
خبروں کے مطابق، لشکرطیبہ سے وابستہ مدثرخادیان خاص (ابوجندال) مریدکے واقع ’مرکزطیبہ‘ کا سربراہ تھا۔ پاکستانی فوج نے اس کی موت کے بعد اسے گارڈ آف آنردیا۔ پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیراورپنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازکی طرف سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کی نمازجنازہ ایک سرکاری اسکول میں ادا کی گئی تھی، جس کی نمازجنازہ جماعت الدعوۃ کے حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی تھی۔ اس میں ایک پاکستانی لیفٹیننٹ جنرل اورپنجاب پولیس کے آئی جی نے بھی شرکت کی۔ نمازجنازہ کی ایک تصویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔
جیش محمد سے منسلک حافظ محمد جمیل، مولانا مسعود اظہرکا سالا تھا۔ بہاول پورواقع ’مرکزسبحان اللہ‘ کا سربراہ تھا۔ وہ نوجوانوں کوشدت پسندی اورتنظیم سے جوڑنے کے لئے فنڈ جمع کرنے کی سرگرمیوں میں سرگرم تھا۔ جیش محمد سے وابستہ محمد یوسف اظہر(استاد جی) بھی مسعود اظہرکا سالا تھا اوردہشت گردوں کوہتھیاروں کی ٹریننگ دیتا تھا۔ وہ جموں وکشمیرمیں کئی حملوں میں شامل رہا اورفلائٹ آئی سی-814 اغوا معاملے میں وانٹیڈ تھا۔
لشکرطیبہ سے وابستہ خالد (ابوآکاش) جموں وکشمیرمیں دہشت گردانہ حملوں اورافغانستان سے ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔ اس کی نمازجنازہ فیصل آباد میں ادا کی گئی تھی، جس میں پاکستانی فوج کے سینئرافسر اورفیصل آباد کے ڈپٹی کمشنرشامل ہوئے۔ جیش محمد سے وابستہ محمد حسن خان پاک مقبوضہ کشمیر(پی اوکے) میں جیش کے کیمپ چلانے والے مفتی اصغرخان کشمیری کا بیٹا ہے، جوجموں وکشمیرمیں دہشت گردانہ حملوں کے لئے کوآرڈی نیشن میں اہم کردار ادا کررہا تھا۔
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…
مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…
پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…
جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے زمین سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی روکنے کی درخواست…
ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کی جانب سے نندی گرام میں کانگریس امیدوار کی…