ان دنوں اتر پردیش میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے اتحاد میں سب کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے۔ کانگریس ایم پی عمران مسعود کے بیان کے بعد دونوں پارٹیوں کے درمیان کافی تناؤ ہے۔ ایک انٹرویو میں ایس پی ایم پی دھرمیندر یادو نے عمران مسعود کو ان کی طاقت یاد دلائی اور کہا کہ وہ کون ہوتے ہیں اتحاد کے بارے میں فیصلہ لینے والے۔ جس کے بعد اب عمران نے راہل گاندھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔ جسے ایس پی کے لیے اہم میسج مانا جا رہا ہے۔
کانگریس ایم پی عمران مسعود نے راہل گاندھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس یوپی میں نچلی سطح پر مسلسل کام کر رہی ہے اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اس تصویر سے کئی معنی نکالے جا رہے ہیں۔ راہل گاندھی کے ساتھ ان کی تصویر کو کانگریس پارٹی میں اپنی حیثیت ظاہر کرنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ عمران مسعود نے اس کے ساتھ پوسٹ میں لکھا – ‘ہم کانگریس کو نچلی سطح سے مضبوط کریں گے – گاؤں سے لے کر بوتھ تک، ہم ہر دل تک پہنچیں گے’۔
عمران مسعود کے اس بیان سے تنازع ہواشروع
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یوپی میں کانگریس اور ایس پی اتحاد کے درمیان تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب عمران مسعود نے ایس پی کے 80-17 فارمولے کو ماننے سے انکار کردیا۔ کانگریس پارٹی کے ہی ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کانگریس کو کسی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہے۔ اب یہ نہیں چلے گا کہ ایس پی فیصلہ کرے کہ ہم کس سیٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ ہم اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑیں گے۔ ایس پی کے ساتھ کوئی معاہدہ ہے تو برابر ہونا چاہیے۔ ہماری پارٹی کی قیادت فیصلہ کرے گی کہ کانگریس کس سیٹ پر انتخاب لڑے گی۔
عمران مسعود کے اس بیان پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے سخت جواب دیتے ہوئے، انہیں کانگریس میں ان کی حیثیت یاد دلائی اور کہا کہ انہیں کانگریس میں اتنی طاقت کب دی گئی کہ وہ اتحاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ لے سکیں۔ دھرمیندر یادو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس پارلیمانی پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اس طرح کے فیصلے لے سکتے ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ کانگریس نے عمران مسعود کو ایسے فیصلے لینے کا اختیار کب دیا؟
بھارت ایکسپریس اردو
اس حساب سے اگر تقریباً 5 سیکنڈ کی اے آئی ویڈیو تیار کی جائے تو…
تمل ناڈو حکومت نے پیروُنتھلایور کامراج ناشتہ اسکیم کے بہتر نفاذ کے لیے حکام کو…
ساحل کے والد نے صرف استاد کے خلاف ہی نہیں بلکہ فیکلٹی کے سینئر افسران…
اویسی نے حال ہی میں بھوپال میں منعقد اپنے پروگرام کا بھی ذکر کیا۔ وہاں…
واقعے کے بعد سرکاری طبی مرکز میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات پر بھی سوال…
پریم سنگھ کے پاس اس وقت تقریباً 6.3 کلوگرام سونا ہے، جسے وہ روزانہ پہن…