سیاست

Jharkhand Assembly Elections: بابولال مرانڈی نے چمپئی سورین کی تعریف کی ، ہیمنت تو  اپنے لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے لیڈربکاؤ ہیں

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے سابق وزیر اعلیٰ اور جے ایم ایم لیڈر چمپئی سورین کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں سے اس معاملے کو لے کر سیاسی بیان بازی جاری ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ  جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر بابولال مرانڈی نے میڈیا ساتھ بات چیت میں چمپئی سورین کی تعریف کی ہے۔ سی ایم ہیمنت سورین پر بھی حملہ بولا۔

جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر اور سابق سی ایم بابولال مرانڈی نے کہا، ” چمپئی سورین نے X پر جو پوسٹ کیا وہ ان کے درد اور تکلیف کو ظاہر کرتا ہے۔” ان کی توہین کی گئی۔ وزیراعلیٰ کی کرسی سے زبردستی ہٹایا گیا۔ جھارکھنڈ مکتی مورچہ میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

 چمپئی سورین اپنی سادگی کے لیے مشہور ہیں

انہوں نے مزید کہا، ’’ چمپئی سورین سمیت کئی ایم ایل ایز کی ناراضگی سامنے آرہی ہے۔ چمپئی سورین اپنی سادگی کے لیے مشہور ہیں۔ چمپئی سورین اور ناراض جے ایم ایم ایم ایل اے بی جے پی سے بات نہیں کر رہے ہیں۔ جب بات نہیں چل رہی تو بی جے پی میں کیسے شامل ہوں گے؟

ہیمنت سورین کے پاس سب سے زیادہ پیسہ ہے – بابولال مرانڈی

سی ایم ہیمنت سورین نے کہا ہے کہ بی جے پی پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر پارٹی اور گھر کو توڑ رہی ہے۔ کیا جھارکھنڈ کے لوگ بی جے پی کو مسترد کر دیں گے؟ اس پر بابولال مرانڈی نے کہا کہ ہیمنت سورین کے پاس سب سے زیادہ پیسہ ہے۔ انہو ں نے کوئلہ، ریت، لوہا، زمین، ٹرانسفر پوسٹنگ سے پیسہ کمایا۔ ہیمنت تو  اپنے لوگوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ ان کے لیڈربکاؤ ہیں۔

کیا حکومت گر جائے گی اگر ایم ایل اے چمپائی کا ساتھ دے گے؟

بابو لال مرانڈی نے مزید کہا، “ چمپئی سورین لالچی نہیں ہیں۔ اب ہم نے اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ لوک سبھا انتخابات میں ہم 81 میں سے 51 اسمبلی سیٹوں پر آگے تھے۔ اس بار بی جے پی کی حکومت بننے والی ہے۔ اگر چمپئی سورین  سمیت کچھ ایم ایل اے اپنا پالا  بدلتے ہیں تو کیا حکومت گر سکتی ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rajbhar’s Sharp Reaction: اکھلیش یادو کے بیان پر راج بھر کا سخت ردعمل، کہا -ہمت ہے تو مسلم وزیر اعلیٰ بنانے کا کریں اعلان

اکھلیش یادو کے یونیفارم سول کوڈ والے بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے، اوم…

8 minutes ago

Trump 100 Percent Tariff: امریکی 100 فیصد ٹیرف کی دھمکی کے بیچ بھارت کا دوٹوک پیغام، توانائی پالیسی پر نہیں بدلے گا مؤقف

اب سب کی نظریں امریکی ایوانِ نمائندگان میں ہونے والی ووٹنگ پر ہیں۔ اس کے…

25 minutes ago

Cow Theft Suspicion Mob Lynching: گائے چوری کے شبہ میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل، کرنی سینا کاعہدیدار گرفتار، کئی ملزم فرار

مدھیہ پردیش کے اندور میں گائے چوری کے شبہ میں ایک نوجوان چندر لوہار کے…

36 minutes ago

PM Modi Wishes CM Dhami Birthday: ’دیوبھومی کی ترقی میں دن رات مصروف ہیں دھامی‘، وزیر اعظم مودی نے وزیراعلیٰ کو سالگرہ پر کیا کہا؟

وزیراعظم نریندر مودی نے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے…

52 minutes ago

Union Home Amit Shah: سی ایم دھامی کی سالگرہ پر امت شاہ کا خصوصی پیغام، اتراکھنڈ کی ترقی اور ثقافت کی تعریف

مرکزی وزیرامت شاہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ دھامی کو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا…

1 hour ago