مہاراشٹر کے ہنگولی میں وزیر داخلہ امت شاہ کے ہیلی کاپٹر کی چیکنگ کی گی۔ الیکشن کمیشن کے اہلکاروں نے ان کے ہیلی کاپٹر کا چیکنگ کی اور اس میں رکھے سامان کو بھی کھولا اور چیک کیا۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے ذریعے یہ جانکاری دی گی۔ انہوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی منصفانہ انتخابات اور صحت مند انتخابی نظام پر یقین رکھتی ہے اور الیکشن کمیشن کے بنائے گئے تمام اصولوں پر عمل کرتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی امت شاہ کا ہیلی کاپٹر ہنگولی میں اترتا ہے، الیکشن کمیشن کے اہلکار ان کے ہیلی کاپٹر اور بیگ کو چیک کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا بی جے پی منصفانہ انتخابات اور صحت مند انتخابی نظام پر یقین رکھتی ہے اور الیکشن کمیشن کے بنائے گئے تمام اصولوں پر عمل کرتی ہے۔ “ہم سب کو ایک صحت مند انتخابی نظام میں حصہ دینا چاہیے اور ہندوستان کو دنیا کی سب سے مضبوط جمہوریت رکھنے کے لیے اپنے فرائض ادا کرنا چاہیے۔”
آپ کو بتا دیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ادھو ٹھاکرے کے ہیلی کاپٹر کی تلاشی لینے کے بعد تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے بھی اپنی پالیسیوں کی وضاحت کی تھی۔ جس کے بعد شیو سینا (یو بی ٹی) نے بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی اپنا بیگ چیک کریں گے؟ کئی اپوزیشن لیڈروں نے بھی ادھو کی حمایت میں سوال اٹھائے تھے۔ اس کے بعد مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس کے ہیلی کاپٹر اور بیگ کی بھی جانچ کی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس
عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور…
ڈاکٹر سنگھ نے بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بنگلہ دیش پر اقتصادی پابندیاں…
جن بچوں نے ایس این کھنڈیلوال کو بڑھاپے میں گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔…
اڈانی گروپ نے اس مہم کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کیا…
ٹیم اس بات کی جانچ کر رہی تھی کہ ممبرپارلیمنٹ کے گھر میں کتنی بجلی…
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق مالیا کے خلاف 2015 اور 2016 میں…