سیاست

Holi 2025: ملک بھر میں ہولی کا جشن، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہولی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباددی

ہولی پورے ملک میں منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اتر پردیش اور دہلی سمیت تمام ریاستوں کی پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔ جو لوگ نوکری اور کام کے سلسلے میں گھر سے دور رہ رہے تھے وہ گھر پہنچ گئے ہیں تاکہ یہ تہوار اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں۔

اس بار ہولی جمعہ کو ہے اس لیے ہولی اور جمعہ ایک ساتھ پڑنے کی وجہ سے پولیس کے لیے چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔ ہولی کے موقع پر ملک بھر کے بازاروں میں لوگوں کی بڑی بھیڑ دیکھی گئی۔ لوگوں نے ہولی کے لیے ضروری خریداری کی۔ انہوں نے تمام ضروری چیزیں خریدیں ،جن میں رنگ، مختلف طرح کی پچکاریاں ، گجیا اور مٹھائیاں وغیرہ  شامل تھیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ خوشیوں اور مسرتوں سے بھرا یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی میں نیا جوش اور توانائی لائے۔

25 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

دہلی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 25 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت میں نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر پولیس اور سیکورٹی فورس کے اہلکار مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی حساس مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ہولی کے دن کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی قسم کی افواہیں نہ پھیلائیں۔ اتر پردیش پولیس نے بھی ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ پولیس نے کئی شہروں میں فلیگ مارچ کیا۔ پولیس افسران نے لوگوں سے امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

اتر پردیش کے تمام شہروں کے علاوہ سنبھل میں بھی پولس افسران نے لوگوں سے بات چیت کی اور پرامن طریقے سے ہولی منانے کی اپیل کی۔ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔

کئی ریاستوں کی پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹس یا تبصرے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔ انتظامیہ نے تہوار کو پرامن طریقے سے منانے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

57 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago