وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے 11 سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ حنا خان نے کہا کہ ان 11 سالوں میں بھارت بہت طاقتور ہو گیا ہے۔ ملک کئی شعبوں میں ترقی کر رہا ہے۔
حنا خان نے آئی اے این ایس کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ میرے چھوٹے سےتجربے کی بنیاد پر ،مجھے لگتا ہے کہ ہندوستان اب بہت طاقتور ملک بن گیا ہے ۔ ہم سڑکوں، عمارتوں، ٹیکنالوجی، اسپیس، ادویات، آیوشمان بھارت یوجنا، غربت میں کمی، فوج اور ملک کی معیشت جیسے شعبوں میں پہلے سے بہتر ہو گئے ہیں۔
اداکارہ حنا خان کو یقین ہے کہ مستقبل میں ہندوستان ایک مضبوط اور مکمل ترقی یافتہ ملک بن جائے گا۔ انہوں نے اس کا کریڈٹ پی ایم مودی کی سوچ اور قیادت کو دیا۔
اداکارہ حنا خان نے کہا کہ ہندوستان ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے، اور وہ بھی ہماری زندگی میں، سچ پوچھیں تو یہ خواب سب سے پہلے ہمارے وزیراعظم نے دیکھا تھا۔ جیسا کہ ملک ترقی اور بہتری کی طرف گامزن ہے، مجھے یقین ہے کہ ہم جلد ہی ایک ترقی یافتہ ہندوستان دیکھیں گے۔
حال ہی میں 4 جون کو حنا خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال سے شادی کر لی ہے۔
حنا خان نے یہ خوشخبری انسٹاگرام پر دی۔ انہوں نے شادی کی کئی خاص تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا، ہم دو الگ دنیا سے تھے ،لیکن ہم نے مل کر محبت کی ایک نئی دنیا بنائی۔ ہمارے درمیان تمام اختلافات ختم ہو گئے اور ہمارے دل ایک ہو گئے۔ ہم نے ایک ایسا رشتہ بنایا ہے، جو ہمیشہ قائم رہے گا۔ اب ہم ایک دوسرے کا گھر، ایک دوسرے کی روشنی اور امید ہیں۔
دونوں کی محبت کی کہانی کے بارے میں بات کریں تو حنا خان اور راکی جیسوالکی پہلی ملاقات مقبول ٹی وی شو ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس شو میں حنا خان اکشرا نامی لڑکی کے کردار میں تھیں اور راکی جیسوال اس شو کے سپروائزنگ پروڈیوسر تھے۔ کام کے دوران دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر آہستہ آہستہ پیار ہو گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…