سیاست

Gajendra Singh Shekhawat’s convoy attacked in Jodhpur : مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے قافلے پر حملہ ،جانئے کیسے ہوئی سیکورٹی میں چوک

جودھ پور: مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت کے قافلے پر جمعہ کو جودھپور میں حملہ کیا گیا۔ گجیندرسنگھ شیخاوت ایک پروگرام میں شرکت کے لئے یہاں آئے تھے۔ کچھ شرپسندوں نے ان کی گاڑی پر ڈنڈے یا ہاکی اسٹک سے حملہ کیا اور  گاڑی کاشیشہ توڑ دیا۔ یہ واقعہ دیر شام پیش آیا، اس واقعہ کے بعد جودھ پور پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس دوران شیخاوت کے قافلے میں کئی گاڑیاں تھیں۔ اس واقعہ سے موقع پر کہرام مچ گیا۔

اضافی سیکورٹی فورس فراہم کی گئی

ہمیشہ کی طرح راؤ جی کا جلوس دھلنڈی کے دن شام کو مندور کے علاقے سے گزر رہا تھا۔ مرکزی وزیر شیخاوت بھی اپنے قافلے کے ساتھ 7:30 بجے جلوس میں شامل ہونے کے لیے پہنچے ، اس دوران کسی نامعلوم شخص نے ان کی قافلے کی کار پر پیچھے سے حملہ کر کے اس کا شیشہ توڑ دیا۔ جس سے کچھ دیر تک افراتفری مچ گئی۔ پولیس نے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی۔ اس کے بعد شیخاوت سیدھے جلور گیٹ پہنچے، جہاں پولیس نے انہیں اضافی سیکورٹی فورس فراہم کی۔

شیخاوت نے سنیہ ملن کی تقریب میں شرکت کی

اس سے پہلے گجیندر سنگھ شیخاوت کی جودھ پور رہائش گاہ پر ہولی سنیہ ملن پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر علاقے کے ہزاروں لوگ انہیں ہولی کی مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ لوگوں نے رنگ و گلال  لگا کر وزیر کو مبارکباد دی۔

پروگرام کے دوران گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ “ہولی رنگوں کا تہوار ہے اور یہ آپ کی زندگی میں نئے رنگ لاتا ہے۔ ہولی کے رنگ آپ کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئیں، ہولیکا دہن  سے تمام دکھ، پریشانیاں اور غم ختم ہو جائیں۔ اس تہوار سے ہر ایک کی زندگی میں ایک نیا رنگ بھر جائےگا، جو کہ قومی رنگ ہو۔” ہم سب کو متحد ہو کر قوم کو آگے بڑھنے کا عزم کرنا چاہیے۔

بھار ت ایکسپریس

AddThis Website Tools
Abu Danish Rehman

Recent Posts

Padma Awards: راشٹرپتی بھون میں 139 لوگوں کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا، وزیر اعظم بھی رہے موجود

اس موقع پر شہریوں کو ملک کے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے پر پدم…

11 hours ago

Hindu-Sindhi Pakistani: ہندو-سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے نہیں ہے ہندوستان چھوڑنے کا فرمان، مہاراشٹر کا حکومت کا بڑا فیصلہ

ریاستی حکومت کا کہنا ہے ہندو-سندھی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو ہندوستان…

11 hours ago