سیاست

Parliament Monsoon Session 2025: پہلگام حملے سے لے کر بہار ووٹر لسٹ تک، مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ میں گونجیں گے یہ معاملے، جانئےاپوزیشن کا منصوبہ کیا ہے؟

کانگریس کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا کے رکن پرمود تیواری نے انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے بعد کئی اہم معاملات پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپوزیشن کے مؤقف کو واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں تمام جماعتیں متفق ہوئیں کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کو سب سے بڑی ترجیح دی جانی چاہیے۔

مانسون اجلاس میں اپوزیشن یہ مسائل اٹھائے گا

پرمود تیواری نے کہا کہ پہلگام میں جو سیاحوں پر حملہ ہوا، وہ صرف ایک دہشت گرد حملہ نہیں بلکہ ایک بہت بڑی انٹیلیجنس کی ناکامی تھی۔ پوری دنیا جانتی تھی کہ وہاں سیاح جا رہے ہیں، مگر کشمیر پولیس کو خبر نہیں تھی؟ کشمیر کی پولیس مرکزی حکومت کے ماتحت ہے کیونکہ وہاں لیفٹیننٹ گورنر کی حکومت ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے پوچھا کہ دہشت گرد کہاں چلے گئے؟ زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا؟

بہار ووٹر لسٹ کا معاملہ اٹھانے کی تیاری:

بہار میں ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں دلتوں، درج فہرست ذاتوں، قبائلیوں، اقلیتوں اور غریب اعلیٰ ذاتوں کے نام بی جے پی کے اشارے پر ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں۔ یہ جمہوریت کا قتل ہے اور اسے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں زور و شور سے اٹھایا جائے گا۔

انہوں نے خارجہ پالیسی میں مرکزی حکومت کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “آپریشن سندور” میں بھارت مکمل طور پر تنہا پڑ گیا۔ یہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے غزہ میں جاری تشدد، چین کے جارحانہ رویے اور برہم پتر ندی پر ڈیم بنانے کے چینی فیصلے پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔

خارجہ پالیسی پر مانسون اجلاس میں حکومت سے سوال:

کانگریس کے رکن پارلیمان نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں کئی اہم مسائل اٹھائے گا، جن میں پہلگام دہشت گرد حملہ، “آپریشن سندور” میں بھارت کی پوزیشن، خارجہ پالیسی کی مبینہ ناکامی، بہار میں ووٹر لسٹ سے نام ہٹانے کی سازش، غزہ میں جاری قتل عام، چین کی بڑھتی سرگرمیاں، برہم پتر ندی پر ڈیم کی تعمیر، احمد آباد ہوائی حادثہ اور حلقہ بندی (Delimitation) کا مسئلہ شامل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مسائل صرف سیاسی نہیں، بلکہ براہ راست ملک کی سلامتی اور جمہوریت سے جڑے ہیں، اور اپوزیشن ان پر حکومت سے جواب مانگے گا۔

بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ کے بیان پر سخت ردعمل:

بی جے پی آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ کے اُس بیان پر جس میں انہوں نے راہل گاندھی کی ذہنیت کو غدار قرار دیا، پرمود تیواری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا: بی جے پی ہمیں حب الوطنی کا درس نہ دے۔ جب اندرا گاندھی نے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کیا تو یہ لوگ کہاں تھے؟ ہمارے لیڈروں نے قربانیاں دی ہیں – اندرا جی نے، راجیو جی نے۔ ہمیں ان لوگوں سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہیں چاہیے جو انگریزوں کی فوج میں بھرتی کی اپیل کر رہے تھے۔

“کوئی بھی طاقت بھارت پر حکم نہیں چلا سکتی“:

سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دعووں کے درمیان نائب صدر جگدیپ دھنکڑ کے اس بیان پر کہ “کوئی بھی طاقت بھارت پر حکم نہیں چلا سکتی”، پرمود تیواری نے کہا: “میں نے نائب صدر کا بیان نہیں سنا، لیکن سوال یہ ہے کہ وزیر اعظم مودی خاموش کیوں ہیں؟ امریکی صدر بار بار بیان دے رہے ہیں، پانچ لڑاکا طیارے گرنے کی بات ہو رہی ہے اور وزیر اعظم کچھ نہیں کہتے؟” انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا: “کون کہہ رہا ہے کہ طیارے بھارت کے تھے؟ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں جواب دیں۔”

بھارت ایکسپریس اردوو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Home Minister Amit Shah: بنگال جینتی پر امت شاہ نے ایشور چندر ودیا ساگر کو پیش کی خراج تحسین

امت شاہ نے ودیا ساگر کی تعلیمی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

2 hours ago

Dr. Manmohan Singh: پی ایم مودی، ملکارجن کھرگے، پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈروں نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یوم پیدائش پر کیا یاد

کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے بھی سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کو یاد کرتے ہوئے…

3 hours ago

CEC Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کو جانا ہی ہوگا، کانگریس کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کا آج ختم ہو رہا ہےالٹی میٹم

کے سی وینوگوپال نے مرکزی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے حکومت اور اس…

5 hours ago