سیاست

Bihar election 2025: بی جے پی کے لیے وقار کی جنگ بنی رامگڑھ  کی سیٹ، راجپوت ووٹوں کی تقسیم کا خدشہ، جن سُراج کی انٹری سے مشکلات میں اضافہ

بہار کے دور دراز مغرب میں واقع کیمور ضلع کا رامگڑھ اسمبلی حلقہ جغرافیائی، سماجی اور سیاسی لحاظ سے ایک اہم علاقہ ہے۔ رامگڑھ اسمبلی کی سرحد پر بہنے والی دریائے کرمناشا اسے اتر پردیش کے چندولی ضلع سے جدا کرتی ہے۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں سے تاریخی گرینڈ ٹرنک سڑک یوپی سے بہار میں داخل ہوتی ہے۔ پچھلے تین اسمبلی انتخابات میں سے دو بار اس سیٹ پر بی جے پی نے جیت درج کی ہے۔ سامنا کرنا پڑا تھا۔

جن سُراج کی انٹری اور ووٹوں کا بٹوارہ

2015 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے اشوک کمار سنگھ نے کامیابی حاصل کی تھی، لیکن 2020 کے انتخابات میں انہیں آر جے ڈی کے سینئر لیڈر جگدانند سنگھ کے بیٹے سدھاکر سنگھ سے شکست کا 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں سدھاکر سنگھ بکسّر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمان منتخب ہوئے۔ جس کے بعد ضمنی انتخاب میں ایک بار پھر اشوک کمار سنگھ نے جیت حاصل کی، لیکن اس بار معاملہ پیچیدہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اس کی بڑی وجہ ہے جن سُراج کی انٹری اور ووٹوں کا بٹوارہ۔

کون کون ہے میدان میں؟

بی جے پی نے 2025 کے اسمبلی انتخابات میں اس سیٹ سے ایک بار پھر اشوک کمار سنگھ پر بھروسہ کیا ہے۔ وہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ آر جے ڈی ایک بار پھر اجیت سنگھ کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ بی ایس پی سے امبیکا یادو کے انتخاب لڑنے کے امکانات ہیں۔ امبیکا یادو پہلے آر جے ڈی کے نشان پر یہاں سے انتخابات جیت چکے ہیں، لیکن اب وہ بہوجن سماج پارٹی  کے نشان پر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ سال 2020 کے اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے امیدوار امبیکا سنگھ یادو کو صرف 189 ووٹوں سے سدھاکر سنگھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ 2015 میں ان کو  بی جے پی کے اشوک کمار سنگھ سے 8 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست ملی  تھی۔

رامگڑھ میں انتخابات کب ہوں گے؟

بہار کی کل 243 اسمبلی سیٹوں پر دو مراحل میں، 6 اور 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ 14 نومبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 121 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی، جب کہ دوسرے مرحلے میں 122 سیٹوں پر۔ رامگڑھ اسمبلی سیٹ پر دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Congress’s Counterattack on Regime Change: ’رجیم چینج‘ پر کانگریس کا جوابی حملہ، کہا- ہم فخر سے کہتے ہیں، حکومت بدل کر رہیں گے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…

17 minutes ago

Analysts Optimistic About Jio Platforms: جیو پلیٹ فارمز کے آئی پی او پر تجزیہ کار خوش، لسٹنگ پر 15-20فیصد اضافے کی توقع

ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…

30 minutes ago

Abhijit Dipke in Custody: ’لہرا دو ترنگا‘ مارچ سے پہلے ابھیجیت دیپکے حراست میں، کناٹ پلیس جانے کی کر رہے تھے کوشش

ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…

52 minutes ago

Saudi Arabia Flight Alert: ایئر انڈیا کی 20 اکتوبر تک پروازیں منسوخ، انڈیگو سمیت 4 ایئرلائنز متاثر

سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…

2 hours ago