سیاست

H-1B fee hike :ڈونلڈ ٹرمپ ان بھارتیوں کو H-1B ویزا میں دے سکتے ہیں چھوٹ، نہیں دینے ہوں گے 1 لاکھ ڈالر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے H-1B ویزا فیس میں اضافہ کر کے سب کو چونکا دیا، لیکن اب اس سے جڑے اصولوں میں نرمی کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ H-1B ویزا کی فیس میں ڈاکٹروں کو رعایت دے سکتی ہے۔ اس وقت یہ چارج 1,00,000 امریکی ڈالر کر دیا گیا ہے، لیکن ڈاکٹروں کو اس میں ریلیف ملنے کے امکانات ہیں۔ یہ خبر ٹرمپ کی جانب سے 19 ستمبر کو ایک نئے قانون پر دستخط کے بعد آئی ہے۔
بھارت کے IT سیکٹر میں ہلچل
ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد بھارت کے آئی ٹی سیکٹر میں کھلبلی مچ گئی۔ بھارت H-1B ویزا استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ امریکہ کے بڑے اسپتال جیسے میو کلینک، کلیولینڈ کلینک، اور سینٹ جوڈ اسپتال H-1B ویزا پر منحصر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میو کلینک کے پاس 300 سے زائد منظور شدہ ویزا ہیں۔ اسی لیے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی ڈاکٹروں کو ویزا فیس میں چھوٹ دی جا سکتی ہے۔
فیس نہ گھٹائی گئی تو امریکہ میں ڈاکٹرز کی قلت بڑھ سکتی ہے
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (AMA) نے خبردار کیا ہے کہ ویزا فیس میں اضافے سے امریکہ میں ڈاکٹروں کی قلت مزید بڑھ جائے گی۔ کئی امریکی اسپتال اور میڈیکل ریزیڈنسی پروگرامز H-1B ویزا پر انحصار کرتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان ٹیلر راجرز کا کہنا ہے کہ: قانون مخصوص رعایتوں کی اجازت دیتا ہے، جس میں میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹر شامل ہو سکتے ہیں۔اگر فیس کم نہ کی گئی تو امریکہ کو میڈیکل اسٹاف کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا موقف کیا ہے؟
ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 21 ستمبر یا اس کے بعد دائر کیے گئے نئے H-1B ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر کا چارج لگے گا۔ یہ ایک مرتبہ کی فیس ہے، اسے سالانہ چارج نہ سمجھا جائے۔
بھارت-امریکہ تعلقات میں کشیدگی
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی ٹیرِف کو لے کر تناؤ رہا ہے، اور اب ویزا معاملات میں بھی ہلچل دکھائی دے رہی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے، جس کے بعد امید ہے کہ ان مسائل کا جلد کوئی حل نکلے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Reliance Reply To Musk: اسٹار لنک تنازع پر ریلائنس کا مسک کو دیا جواب، اسٹار لنک کا خیرمقدم ہے… ہمیں مقابلے سے کوئی ڈر نہیں ہے

گزشتہ ہفتے ایلن مسک نے ہندوستان میں اسٹارلنک کے داخلے کے معاملے پر ارب پتی…

1 hour ago

Akhilesh Yadav: لکھنؤ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا ہے، راجناتھ سنگھ کی پریس کانفرنس پر اکھلیش کا طنز

۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ…

2 hours ago

CMRL-Exalogic Case: سی ایم آر ایل-ایکسالوجک معاملے میں پنارائی وجین کی بڑھیں مشکلیں، سپریم کورٹ کی سماعت پر سب کی نظریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ویجلنس اینڈ اینٹی کرپشن بیورو (وی اے سی بی) دو…

4 hours ago

Rahul Gandhi’s ‘Masterclass’: راہل گاندھی کی پاٹھ شالا، یوتھ کارکنوں سے کہا، ایف آئی آر سے نہ ڈریں، لمبی لڑائی کے لیے تیار رہیں

راہل گاندھی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو لے کر بھی جارحانہ انداز میں نظر…

4 hours ago