سیاست

Delhi CM leaves for Uttarakhand for two-day trip: دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا 100 دن مکمل ہونے پر اہل خانہ کے ساتھ ہریدوار پہنچی، گنگا میں لگائی ڈبکی

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اپنے دور اقتدار کے 100 دن مکمل کرنے کے بعد آج سے اپنے خاندان کے ساتھ دو روزہ دورے پر اتراکھنڈ پہنچ گئی ہیں۔ یہاں آنے کے بعدانہوں نے سب سے پہلے گنگا میں اسنان کیا اور اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ ہردوار کے ہر کی پوڑی میں واقع برہما کنڈ میں پوجا ارچنا کی۔ اس کے بعد وہ کنکھل میں وتسلیہ گنگا آشرے کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کریں گی اور اس کے بعد سنتوں سے ملاقات کریں گی۔ اس پروگرام میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی بھی شرکت کریں گے۔

گنگا میں اسنان کرنے کے بعد سی ایم ریکھا گپتا نے ہر کی پوڑی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، “ماں گنگا کے آشیرواد سے ہم ماں گنگاکو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے کام کریں گے، ہم دہلی کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے کام کریں گے۔ ماں کے آشیرواد سے  میں بہت مطمئن محسوس کر رہی ہوں کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر میں دہلی کی ترقی کے لیے بہتر کام کرسکوں اور پوری دنیا میں دہلی کا جھنڈا لہرا سکیں۔”

ریکھا گپتا کل کیدارناتھ جا سکتی ہیں

بھاشا کے مطابق ریکھا گپتا، جو اپنے خاندان کے ساتھ اتراکھنڈ آئی ہیں، اتوار کو ہریدوار میں رہیں گی ،جہاں وہ ہر کی پوڑی میں گنگا میں اسنان کریں گی۔ وہ ہریدوار میں ایک دھرم شالا کا افتتاح کریں گی اور شام کو رشی کیش میں گنگا آرتی میں بھی شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ وہ پیر کو کیدارناتھ جائیں گی۔

دہلی میں ریکھا گپتا کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے جمعہ کو اقتدار میں 100 دن مکمل کر لیے۔ بی جے پی نے اس سال فروری میں ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور 27 سال بعد دہلی میں اقتدار میں واپس آئی۔ ریکھا گپتا نے 20 فروری کو رام لیلا میدان میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنے کابینہ کے وزراء کے ساتھ دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Construction & Demolition Work Ban: دہلی-این سی آر میں 5 سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر پابندی، جانیے کیا ہے وجہ

مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے…

5 minutes ago

PM Modi will visit Brussels: دسمبر میں برسلز جاکر بھارت-یورپی یونین ایف ٹی اے پر دستخط کریں گے وزیراعظم مودی

معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید،…

22 minutes ago

PM Modi Releases 24th PM Kisan Installment: وزیر اعظم مودی نے پی ایم کسان کی 24ویں قسط جاری کی، 9.34 کروڑ کسان خاندانوں کو ملے 18,680 کروڑ روپے

گجرات کے بھلڈی سے ملک بھر کے مستحق کسانوں کے کھاتوں میں رقم براہِ راست…

57 minutes ago

Joshimath Helicopter Crash: بدری ناتھ دھام سے واپسی پرہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

جس وقت ہیلی کاپٹر بدری ناتھ سے واپس آ رہا تھا، اس دوران علاقے میں…

1 hour ago