آئین کی منظوری کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو لوک سبھا میں دو روزہ بحث شروع ہونے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی ہفتہ کو لوک سبھا میں آئین پر دو روزہ بحث کا جواب دیں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ لوک سبھا میں آئین پر بحث کا آغاز کریں گے، جب کہ راجیہ سبھا میں اسی طرح کی بحث مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ شروع کرنے کا امکان ہے۔
بی جے پی نے حکمت عملی بنائی
لوک سبھا کے درج کردہ ایجنڈے کے مطابق ‘آئین ہند کو اپنانے کی 75 ویں سالگرہ پر خصوصی بحث’ ہوگی۔ وقفہ سوالات کے بعد بحث شروع ہوگی۔ دو روزہ بحث سے پہلے وزیر اعظم مودی نے حکمت عملی بنانے کے لیے ایک میٹنگ کی، جس میں امت شاہ اور راج ناتھ نگھ کے علاوہ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی شرکت کی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امت شاہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے دفتر میں بی جے پی کے سینئر وزراء بشمول نڈا، وزیر تجارت پیوش گوئل اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو کے ساتھ میٹنگ کی۔
پرینکا گاندھی لوک سبھا میں اپنی پہلی تقریر کر سکتی ہیں
کانگریس کے پارلیمانی اسٹریٹجک گروپ نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس اور آئین پر بحث کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ممکنہ طور پر 20 دسمبر کو ختم ہوگا۔ اپوزیشن کی طرف سےراہل گاندھی اپوزیشن کے لیڈر کے طور پر لوک سبھا میں آئین پر بحث شروع کرنے کا امکان تھا لیکن کچھ لیڈروں نے حکمت عملی میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وائناڈ کی ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا اپوزیشن کیمپ کے لیے بحث کی شروعات کرسکتی ہیں ۔ جو لوک سبھا میں ان کی پہلی تقریر ہوگی۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی جانب سے بحث کا آغاز کریں گے۔ لوک سبھا میں آئین پر مجوزہ بحث کے پیش نظر کانگریس نے جمعرات کو ایوان کے اپنے اراکین کو ایک وہپ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ایوان میں موجود رہیں۔ حکومت نے 13 اور 14 دسمبر کو لوک سبھا میں اور 16 اور 17 دسمبر کو راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے دستور ساز اسمبلی کی طرف سے آئین کی منظوری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ایوانوں میں بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد پارلیمنٹ میں تعطل ختم ہو گیا۔
بھارت ایکسپریس
اتوار (12 جنوری) کو اکھلیش یادو لکھنؤ میں وویکانند کی یوم پیدائش پر صحافیوں سے…
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے سیزن کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا…
پپو یادو نے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان انہیں…
الکا لامبا نے کہا، ’’آتشی آج عوام سے پیسے مانگ رہی ہیں۔ اگر وہ ایماندار…
دہلی کے انتخابات میں جس طرح کی سیاسی مساواتیں بن رہی ہیں، اس سے انڈیا…
پبلک واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل اڈاؤ سلوا نے کہا کہ 17 کمیونٹی واٹر ٹینکوں…