16 اگست 2025 کو سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن سے نوازے گئے عظیم رہنما اٹل بہاری واجپئی کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں اُنہیں پرخلوص انداز میں یاد کیا گیا۔ دہلی میں واقع ان کی یادگار “سدیو اٹل” پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، پی ایم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیرِ داخلہ امت شاہ، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی قومی رہنماؤں نے کر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پی ایم نریندر مودی کا پیغام
پی ایم نریندر مودی نے ایکس پر واجپئی جی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا:”سابق وزیرِ اعظم، بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی جی کو اُن کی برسی پر تمام ہندوستانیوں کی جانب سے سادَر نمن۔ اُن کا قوم کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے جذبہ، خدمت کا رویہ، اور وِکست و آتمنربھر بھارت کی تعمیر میں دیا گیا کردار ہر کسی کے لیے متاثر کن ہے۔”
جے پی نڈا کا خراجِ عقیدت
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے بھی اپنے پیغام میں لکھا:”اَنگنت کارکنان کے لیے پریرنا سروت، سوشاسن کے آدرش، بھارت رتن اٹل جی کی برسی پر اُنہیں سادَر شردھانجلی۔ انہوں نے مضبوط، خوشحال اور خودکفیل بھارت کی تعمیر کے لیے اپنی زندگی وقف کی۔ اٹل جی کے وچار اور کاریہ کروڑوں بی جے پی کارکنوں کے لیے آج بھی مارگدرشک ہیں۔”
وزیرِ داخلہ امت شاہ کا بیان
امت شاہ نے اپنے بیان میں اٹل جی کی اصولپرست سیاست کو یاد کرتے ہوئے کہا:”اٹل جی نے مولیہ آدھارت راجنیتی (قدروں پر مبنی سیاست) کو فروغ دیتے ہوئے وِکاس اور سوشاسن کی مضبوط نیو رکھی۔ وہ ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے کبھی اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کیا، چاہے اس کی قیمت حکومت کھونے کی صورت میں ہی کیوں نہ دینی پڑی۔”
انہوں نے مزید کہا:”اٹل جی کے دور میں بھارت نے پوکھرن نیوکلیئر تجربہ کیا اور کارگل یُدھ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اُن کی سوچ آج بھی ہمیں راشٹر سیوا کے مارگ پر چلنے کے لیے پریرنا دیتی ہے۔”
راج ناتھ سنگھ کا خراج
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی واجپئی جی کو یاد کرتے ہوئے کہا:”اٹل جی نے اپنی پوری زندگی ایک مضبوط اور خوشحال بھارت کے سپنے کو پورا کرنے کے لیے نچھاور کر دی۔ اُن کا یہ انمول یوگدان (قابلِ قدر خدمات) دیش کبھی نہیں بھولے گا۔”
اٹل بہاری واجپئی: ایک نظیر، ایک تحریک
اٹل بہاری واجپئی نہ صرف ایک کامیاب سیاستدان تھے بلکہ ایک اعلیٰ درجے کے شاعر، مدبر، اور انسانی اقدار کے علمبردار بھی تھے۔ وہ ایسے وقت میں سیاست میں فعال رہے جب نظریات پر مبنی سیاست کو اہمیت دی جاتی تھی۔ ان کے دورِ حکومت میں بھارت نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں، جن میں:
بھارت ایکسپریس اردو
آر سی بی کے ساتھ شاندار سیزن گزارنے کے بعد گریس ہیرس یوپی واریئرز میں…
شیفالی ورما نے محض 26 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کرکے بھارتی خواتین ون…
دسمبر 2030 تک نیا ٹرمینل تیار کرنے کا منصوبہ، سالانہ 2 کروڑ مسافروں کو سنبھالنے…
وکلا کے ایک گروپ نے جسٹس اجے بھنوٹ کی عدالت میں ہنگامہ آرائی کی اور…
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبا کا احتجاج 17ویں روز بھی جاری رہا۔ کیمپس کے قرب…
انڈمان و نکوبار جزائر کی انتظامیہ نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ مرکز کے زیر…