سیاست

Lok Sabha adjourned till 2 pm and Rajya Sabha till 12 noon: لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک اور راجیہ سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی

Lok Sabha adjourned till 2 pm and Rajya Sabha till 12 noon:منی پور میں تشدد کے معاملے پر منگل کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک  کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

لوک سبھا کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے ۔
دہلی سروس بل آج لوک سبھا میں پیش کیا جانا ہے۔ یہ بل آرڈیننس کی جگہ لایا گیا ہے، جس نے مرکز کو دہلی کے نوکرشاہوں کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیا ہے۔ اس آرڈیننس کے ذریعے مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بے اثر کر دیا، جس نے تبادلوں اور تعیناتیوں میں دہلی کی منتخب ریاستی حکومت کے حقوق کی حمایت کی تھی۔

راجیہ سبھا کی کارروائی 11 بجے شروع ہوئی لیکن چیرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کے رکن ایودھیا رامی ریڈی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اس کے بعد انہوں نے ضروری کاغذات ایوان کی میز پر رکھے۔

اس کے بعد چیئرمین نے ایوان میں مسلسل خلل ڈالنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل ایوان بالا کے وقار کے مطابق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے “ہم عوام میں ہنسی کاسامان بن رہے ہیں”۔

انہوں نے بتایا کہ آج انہیں کل 16 نوٹس موصول ہوئے ہیں جو مناسب فارمیٹ میں نہیں ہیں، اس لیے انہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن لائیو: اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی

منی پور کے مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے مختصر مدت کی بحث کی اجازت دی تھی اور اس کے لئے 31 جولائی کا وقت مقرر کیا گیا تھا، لیکن ایوان میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے بحث نہیں ہو سکی۔

تعطل کو حل کرنے کے لیے کل مختلف جماعتوں کے ساتھ اپنی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے 2014 میں سینئر ممبر سیتارام یچوری کے مطالبے پر آسن کی طرف سے دیئے گئے انتظامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حکومت میں اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس دوران اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ کیا اور منی پور معاملے پر نعرے بازی کی۔ وہ وزیراعظم سے ایوان میں آنے کا مطالبہ بھی کر رہے تھے۔

مشتعل اپوزیشن ارکان سے ہنگامہ نہیں کرنے کی اپیل کرتے ہوئے، دھنکھڑنے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں بحث نہیں چاہتے۔

ایوان میں ہنگامہ ختم نہ ہوتا دیکھ کر انہوں نے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لئے  ملتوی کر دی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

12 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

14 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

14 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

15 hours ago