سیاست

India COVID-19 Cases: بھارت میں کورونا وائرس کے ایک ہفتے میں 164 نئے کیسز، مہاراشٹر میں کووِڈ سے 2 اموات، بی ایم سی نے جاری  کی گائیڈ لائنز

بھارت میں 12 مئی سے اب تک 164 نئے کیسز کے ساتھ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس وقت بھارت میں 257 فعال COVID-19 کیسز ہیں، جن میں کیرالہ، مہاراشٹر اور تمل ناڈو سرفہرست ہیں۔ گزشتہ ہفتے کیرالہ میں 69 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ جبکہ مہاراشٹر میں 44 اور تمل ناڈو میں 34 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

مہاراشٹر میں دو لوگوں کی موت کی خبر ہے۔ اگرچہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی موت کووڈ-19 کی وجہ سے نہیں ہوئی لیکن رپورٹس کے مطابق دونوں مریض کووڈ-19 پازیٹیو پائے گئے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی کے کے ای ایم اسپتال میں دو اموات ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے موت کی وجہ کینسر اور گردے کی بیماری بتائی۔ لیکن دونوں مریض بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں ایک بار پھر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں تقریباً 53 کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی ایم سی نے کورونا مریضوں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

نئے رہنما خطوط میں بی ایم سی نے لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ میونسپل اسپتالوں میں کووڈ 19 کے مریضوں کے علاج اور رہنمائی کے لیے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے خصوصی بستروں اور خصوصی کمروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

بی ایم سی کے ملازمین ایک بار پھر کورونا کو لے کرتشویش کا اظہار کیا

بی ایم سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سنگاپور، ہانگ کانگ، مشرقی ایشیا اور دیگر ممالک میں گزشتہ چند دنوں میں کووڈ کیسز کی تعداد میں اضافے کے آثار ہیں۔ ۔ برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کا محکمہ صحت COVID-19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔جنوری 2025 سے اپریل 2025 تک کووڈ کے مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔ اگرچہ مئی کے بعد سے چند مریض دیکھے گئے ہیں ،لیکن برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ شہریوں سے نہیں  گھبرانے کی اپیل کر رہی ہے۔

بی ایم سی اسپتال میں بستروں کا الگ انتظام

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ سیون ہلز اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لیے 20 بستر (MICU)، بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے 20 بستر اور 60 جنرل بستر ہیں۔ اس کے علاوہ کستوربا اسپتال میں 2 انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) بستر اور 10 بستروں کا وارڈ ہے۔ اگر ضروری ہو تو، اس صلاحیت کو بڑھایا جا سکتا ہے.

COVID-19 کی علامات

COVID-19 کی عام علامات میں بنیادی طور پر بخار، کھانسی (خشک یا بلغم کے ساتھ)، گلے میں خراش یا درد، تھکاوٹ، جسم میں درد اور سر درد شامل ہیں۔ اس کے ساتھ بعض اوقات سردی، ناک بہنا، ذائقہ یا بو کی کمی جیسی علامات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ یہ علامات اکثر عام زکام سے ملتی جلتی ہو سکتی ہیں۔ یہ ایک انسان  سے دوسرے انسان میں مختلف ہوسکتی ہے۔ شدید حالتوں میں، سانس لینے میں دشواری ایک بڑی خطرے کی علامت ہے۔

کووڈ سے بچنے کے اقدامات

اگر آپ کو کوئی علامات محسوس ہوں تو آپ کو فوری طور پر میونسپل کلینک، اسپتال یا فیملی ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ تاکہ کورونا کو بروقت پھیلنے سے روکا جا سکے۔

بھار ت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

8 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

8 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

9 hours ago