سیاست

Maharashtra Election 2024: کانگریس لیڈر Ravi Raja  ٹکٹ نہیں ملنے سے ناراض ،پارٹی سے دیا استعفیٰ، بی جے پی میں شامل

 مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے درمیان دیوالی کے دن کانگریس کو  لگا جھٹکا لگا ، کانگریس لیڈر Ravi Raja پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔روی راجہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ممبئی بی جے پی کے صدر Ashish Shelar بھی موجود تھے۔ بی جے پی نے Ravi Raja کو ممبئی کا نائب صدر بنایا ہے۔

کانگریس کے مزید بڑے لیڈر بی جے پی میں شامل ہوں گے – دیویندر فڑنویس

اس موقع پر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ آنے والے وقت میں کانگریس کے کئی سینئر لیڈر بی جے پی میں شامل  ہونے والے ہیں۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ مجھ سے ابھی نام نہیں  پوچھیں، وقت آنے پر نام پتہ چل جائے گا۔ جن لوگوں نے کانگریس کو ممبئی میں بنائے رکھا تھا،  ایسے میں روی راجہ کا بی جے پی میں شامل ہونا اسمبلی انتخابات میں بہت فائدہ مند ثابت ہوگا

انہوں نے ماہم سیٹ کو لے کر بڑا بیان بھی دیا۔ انہوں نے کہا، “ہم ماہم اسمبلی حلقہ میں راج ٹھاکرے کو حمایت دینے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ جلد ہی کوئی حل نکال لیا جائے گا۔ جہاں تک شمالی ہند کے لوگوں میں راج ٹھاکرے کی مخالفت کا تعلق ہے، ہم نے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ہم نے   لوک سبھا انتخابات کے دوران ہی یہ واضح کردیا تھا کہ راج ٹھاکرے نے ہندوتوا کا راستہ اختیار کیا ہے۔

Ravi Raja سیٹوں کی تقسیم  کو لے کر ناراض تھے

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آپ کو بتاتے چلیں کہ Ravi Raja ممبئی کانگریس کے پرانے چہروں میں سے ایک تھے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ روی راجہ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر ناراض تھے۔ انہیں ممبئی کی سائن کولی واڑا اسمبلی سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑنا تھا۔ لیکن  وہاں سے ممبئی کانگریس کی صدر ورشا گائیکواڑ کے قریبی مانے جانے والے گنیش یادو کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

44 سال کی خدمات کا کوئی صلہ نہیں

انہوں نے اپنے استعفیٰ خط میں لکھا، ’’1980 سے یوتھ کانگریس کے رکن کے طور پر میں نے پارٹی کی انتہائی خلوص اور لگن کے ساتھ خدمت کی ہے اور آج مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ کانگریس پارٹی کے لیے میری 44 سال کی خدمات کا صلہ یہ ملا ہے۔

بھارت ایکسریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sambhal Violence Case: سی او نے گالی دی اورلاٹھی چارج کرایا، تب چلے پتھر… اکھلیش یادو نے کہا- حکومت نے کرایا سنبھل میں فساد

شاہی مسجد کے سروے سے متعلق اتوار کو سنبھل میں فساد ہوا۔ اس تشدد میں…

16 minutes ago

Supreme Court: آئین سے نہیں نکالے جائیں گے ’سوشلسٹ‘اور ’سیکولر‘کے الفاظ، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

سپریم کورٹ نے پیر (25 نومبر 2024) کو تاریخی فیصلہ دیا۔ عدالت نے 1976 میں…

45 minutes ago

India vs Australia Perth Test: پرتھ ٹسٹ میں ہندوستان نے آسٹریلیا کو بری طرح سے روندا، 136 سال کا ریکارڈ ٹوٹا

 ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ میں بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پہلے میچ میں ہندوستان نے…

1 hour ago

Nana Patole Resigns: نانا پٹولے نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کی شکست کے بعد نانا پٹولے نے مہاراشٹر…

2 hours ago