دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ یہ انتخابی شکست کی ہیٹ ٹرک ہے، جس میں سب سے پرانی پارٹی مسلسل تیسری بار دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی ہے۔ تمام 70 نشستوں پر مقابلہ کرنے کے باوجود پارٹی کے امیدواروں کو انتخابات میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 70 سیٹوں میں سے 67 سیٹوں پر کانگریس امیدواروں کی ضمانت ضبط ہو گئی ہے۔دہلی میں جہاں ایک دہائی قبل 15 سال تک کانگریس کی حکومت تھی، کانگریس نے 2014 سے اب تک ہوئے 6 انتخابات میں اپنا کھاتہ بھی نہیں کھولا ہے۔
67 سیٹوں پر کانگریس امیدواروں کی ڈپازٹ ضبط ہوئی
اس اسمبلی انتخاب میں کانگریس نے 70 میں سے 67 سیٹوں پر ضمانت ضبط ہوگئی ہے۔ اگر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کو کہیں بھی استحکام ملا ہے تو وہ صفر پر ہے۔ یہ ملک بھر میں کانگریس کی صورتحال کو ظاہر کرتا ہےجو ایک پریوار کی خدمت کو واضح کرتا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ جن تین سیٹوں پر پارٹی اپنی ضمانت بچانے میں کامیاب رہی وہ ہیں بادلی، کستوربا نگر اور نانگلوئی جاٹ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارٹی نے ووٹ شیئر میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جو 2020 میں 4.26فیصد سے بڑھ کر اس سال 6.4 فیصد ہو گیا۔
الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق ڈپازٹ کی رقم کو برقرار رکھنے کے لیے کسی امیدوار کو حلقے میں پولنگ کے کل ووٹوں کا کم از کم چھٹا حصہ یا 16.67 فیصد حاصل کرنا ہوتا ہے، لیکن کانگریس امیدواروں کو 67 سیٹوں پر اتنے ووٹ نہیں ملے۔
ووٹ فیصد بڑھنے کے باوجود وہ ہار گئے
عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 34(1)(b) اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے والے ایک عام امیدوار کو 10,000 روپے کی سیکیورٹی رقم جمع کرانی ہوتی ہے۔ SC/ST امیدواروں کو 5,000 روپے کی سیکورٹی رقم جمع کرنی ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کو کبھی دہلی کی سیاست میں بڑی طاقت سمجھا جاتا تھا ،کیونکہ اس نے اس وقت کی وزیر اعلی شیلا دکشت کی قیادت میں 1998 سے 2013 تک لگاتار 15 سال راجدھانی پر حکومت کی۔ لیکن انتخابی نتائج سے واضح ہے کہ پارٹی کو اب ووٹروں نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
کانگریس کے لیے اگر کوئی تسلی کی بات ہے تو وہ یہ ہے کہ اس کے ووٹوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے، جو اس سال دہلی کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے لیے واحد تسلی ہے، کیونکہ اس میں 2020 کے مقابلے میں تقریباً 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ یہ 5 فیصد سے نیچے گر گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…
وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…
ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…
نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…
یو پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ انٹرویو کی تاریخ یا وقت میں…
وزیراعظم مودی کے نام لکھے گئے خط میں ماہر تعلیم اور ممتاز دانشور پروفیسر اخترالواسع…