سیاست

CM Nitish Kumar thanks PM Modi: جی ایس ٹی میں اصلاحات سے بہار کو فائدہ، سی ایم نتیش کمار نے پی ایم مودی کا ادا کیا شکریہ

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جی ایس ٹی (گڈز اینڈ سروسز ٹیکس) کی اصلاحات کو بہار کے عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پی ایم نریندر مودی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایم مودی کی دوراندیش قیادت میں جی ایس ٹی اصلاحات ہر خاندان کے لیے خوشحالی لے کر آئی ہیں۔سی ایم نتیش کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ نوراتری کے پہلے دن سے پورے ملک میں جی ایس ٹی کی نئی شرحیں نافذ ہو رہی ہیں۔ اب جی ایس ٹی کے دو اہم سلیب ہوں گے: 5 فیصد اور 18 فیصد۔ جی ایس ٹی کی شرحوں میں اصلاح کے لیے میں بہار کے عوام کی جانب سے پی ایم نریندرمودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنی پوسٹ میں نتیش کمار نے مزید لکھا:اس اصلاح سے پورے ملک کے ساتھ ساتھ بہار کے تمام طبقات کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ عام آدمی کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء اب سستی ہوں گی، اور ضروری سامان خریدنے پر انہیں کم خرچ کرنا پڑے گا۔
ملک کی جی ڈی پی بڑھے گی – نتیش کمار
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ نئی جی ایس ٹی شرحوں کے نفاذ سے ملک کی جی ڈی پی بڑھے گی اور تمام طبقات، خصوصاً نچلے اورمتوسط طبقے کے لوگوں کو خاص راحت ملے گی۔اپنی پوسٹ میں نتیش کمار نے ایک بار پھر پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ پی ایم مودی کی دوراندیش قیادت میں جی ایس ٹی اصلاحات ہرخاندان کے لیے خوشحالی لائی ہیں۔ اس کے لیے پی ایم نریندر مودی کا شکریہ اور اظہارِ تشکر۔
چراغ پاسوان نے بھی پی ایم مودی کا شکریہ ادا کیا
جی ایس ٹی اصلاحات کے حوالے سے مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے رہنما چراغ پاسوان نے کہا کہ یہ تبدیلی ملک کے غریبوں، نو متوسط طبقے، خواتین، طلباء، کسانوں اور نوجوانوں کی زندگی میں خوشحالی اور آسانی لے کر آئے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا:نوراتری پر ملک کے عوام کے لیے نیکسٹ جنریشن جی ایس ٹی اصلاحات کا تحفہ۔ اب صرف دو ٹیکس سلیب (5 فیصد اور 18 فیصد) سے عام شہری کو بڑی راحت ملے گی۔ یہ تبدیلی ملک کے غریبوں، نو متوسط طبقے، خواتین، طلباء، کسانوں اور نوجوانوں کی زندگی میں خوشحالی اور آسانی لائے گی۔
جیتن رام مانجھی نے کیا کہا؟
اس سے قبل بہار کے سابق سی ایم اور موجودہ مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے جی ایس ٹی اصلاحات کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا: پی ایم نریندر مودی کا جی ایس ٹی کی شرحیں کم کرنے کا فیصلہ ملک کی معیشت کے لیے ایک تاریخی قدم ہے، جس کا اثر آج سے ہی دکھائی دینے لگا ہے۔ اس فیصلے سے سب سے زیادہ خوشی ہمارے ملک کے ایم ایس ایم ای (MSME) طبقے کو ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا:ایم ایس ایم ای کا وزیر ہونے کے ناطے، میں ملک کے تمام مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کی جانب سے پی ایم نریندر مودی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے ہمارے ایم ایس ایم ای طبقے کی بات سنی، اور ایک تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ اگر واقعی ایم ایس ایم ای کا کوئی خیرخواہ ہے، تو وہ ہمارے پی ایم نریندر مودی ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

4 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

5 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago