نائب صدرہند اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر بدھ کو ایک روزہ دورے پر راجستھان پہنچے تھے۔ انہوں نے باڑمیر میں آئی سی اے آر کے علاقائی ملیٹ سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے جودھ پور میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قانون کے طلباء سے خطاب کیا۔ اب اس پورے معاملے پر ایک نئی سیاست شروع ہوتی دکھائی دے رہی ہے چونکہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے ریاست کے دورے پر سوال اٹھائے ہیں۔ سی ایم گہلوت نے کہا کہ نائب صدر ایک آئینی پوزیشن ہے۔ جے پور میں ایک پروگرام کے دوران، سی ایم گہلوت نے کہا، “پی ایم مودی نے اس سال 9 بار راجستھان کا دورہ کیا ہے۔ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ نائب صدرکا بھی آنا جانا لگا ہوا ہے۔ چار ہیلی کاپٹروں میں پانچ مقامات کاوہ دورہ کرنے والے ہیں۔ گورنر ہو یا نائب صدر، ہم سب کا احترام کرتے ہیں۔ وزیراعظم آئے تو پروٹوکول کے مطابق کوئی نہیں آیا، نہ گورنر، نہ وزیر، نہ کوئی افسر آیا۔
نائب صدر ایک آئینی پوزیشن ہے
اشوک گہلوت نے جگدیپ دھنکر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ نائب صدر ہیں، اگر آپ صدر بھی بن گئے تو بھی ہم آپ کا استقبال کریں گے۔ لیکن صبح و شام بار بار راجستھان جانے کا کیا فائدہ؟ انہوں نے کہا کہ لوگ آپ کے بار بار راجستھان آنے کے بارے میں سمجھ جائیں گے۔ آخر آپ چاہتے کیا ہیں، یہ آئینی پوزیشن ہے۔ ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔
نائب صدر بار بار کیوں آ رہے ہیں – اشوک گہلوت
سابق نائب صدر بھیرو سنگھ شیخاوت کی مثال دیتے ہوئے اشوک گہلوت نے کہا کہ شیخاوت صاحب جب نائب صدر بنے تو انہوں نے کہا تھا کہ راجستھان میرا گھر ہے۔ یہاں کوئی پروٹوکول میں نہیں آئے گا۔ گہلوت نے کہا کہ ایک کے بعد ایک مرکزی وزیر راجستھان کا دورہ کررہے ہیں۔ نائب صدر بھی بار بار آ رہے ہیں۔ عوام ان کا جواب دے گی۔ مرکزی وزراء راجستھان آ رہے ہیں۔ ویسے بھی وزراء کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ وزراء کا کام ٹھیک نہیں ہے۔ آر ایس ایس کا ایک شخص لگا ہوا ہے، وہ ہر چیز پر حکمرانی کرتا ہے۔دوسری طرف، نائب صدر جگدیپ دھنکر، جو بدھ کو ایک روزہ دورے پر جھنجھنو پہنچے تھے، نے بی آئی ٹی ایس میں طلباء سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مرکز کی مودی حکومت کی تعریف کی اور اپوزیشن پر بھی حملہ کیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی ترقی کو دیکھ کر کچھ لوگ پریشان ہورہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…