گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل جمعہ کو اپنی کابینہ کی توسیع کریں گے۔ منتخب وزیروں کی حلف برداری کی تقریب صبح 11:30 بجے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ہوگی۔ گورنر آچارے دیوورت جی اس تقریب کے دوران ممبران اسمبلی کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔
10 وزراء کے شامل ہونے کی توقع
ذرائع کے مطابق، بھوپندر پٹیل کی کابینہ میں کم از کم 10 وزیروں کے شامل ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران جمعرات کو 16 وزیروں نے کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کابینہ میں تبدیلی کی نگرانی بی جے پی کے صدر جے پی نڈا کریں گے، جو جمعرات کی شام گجرات کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل، سابق ریاستی بی جے پی صدر سی آر پٹیل اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کے ساتھ کئی میٹنگیں کریں گے۔ پارٹی کے ذرائع کے مطابق، اس بات چیت کا مرکز گجرات کابینہ میں تبدیلیاں اور ریاست کے دیگر اہم تنظیمی معاملات ہوں گے۔ جے پی نڈا کا یہ دورہ وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے چند دن بعد ہو رہا ہے، جس میں وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر سی آر پٹیل اور وزیر اعلیٰ بھوپندر پٹیل نے ریاستی کابینہ میں تبدیلیوں پر بات کی تھی۔
تبدیلیوں کو حتمی شکل دیں گے نڈا
بی جے پی کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ نڈا کا یہ دورہ تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے اور گجرات میں پارٹی کی پوزیشن کو مستحکم کرنے کے لیے حکمت عملی کا جائزہ لینے کے مقصد سے ہے۔ یہ تبدیلی نئے بی جے پی کے نئے ریاستی جگدیش وشوکرما کی تقرری کے چند دن بعد ہو رہی ہے۔ساتھ ہی، 2027 کے ریاستی انتخابات سے قبل، ریاستی بی جے پی نئے سیاسی اتحادوں کو آزمانا چاہے گی، کیونکہ نوجوان لیڈر گوپال اٹالیا کی قیادت والی عام آدمی پارٹی بی جے پی کے گڑھ میں اپنی موجودگی بڑھا رہی ہے۔ اس وقت بھوپندر پٹیل کی کابینہ میں وزیر اعلیٰ سمیت 17 ارکان ہیں، جو گجرات کی حالیہ سیاسی تاریخ میں سب سے کم ارکان والی کابینہ میں سے ایک ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…
سعودی عرب میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے درمیان ایئر انڈیا نے ریاض، دمام اور…
پولیس نے نوٹس میں کہا ہے کہ کناٹ پلیس میں بڑی تعداد میں دکانیں، شوروم،…
بہار میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے درمیان جے ڈی یو کے رکن اسمبلی…