سیاست

Chirag Paswan demand creates tussle in NDA: بہار انتخابات کی سرگرمیاں! 35 سیٹ نہیں تو پھر پاسوان کی اصل لڑائی کیا ہے؟

جیسے ہی الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا، ریاست کے سیاسی حلقوں میں ایک غیر اعلانیہ ’جنگ عظیم‘  شروع ہو گئی ہے۔ اس کا مرکز نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) میں سیٹوں کی تقسیم ہے۔ وقت کم ہے اور چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، یعنی ایل جے پی (آر)، کی 35 سیٹوں کے مطالبےنے پورے اتحاد کو سسپنس کے موڈ میں ڈال دیا ہے۔ بی جے پی انہیں 20 سے زائد سیٹیں دینے کو تیار ہے، لیکن چراغ کی ضد نے وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی صدر جے پی نڈا کی مداخلت کےحالات پیدا کر دیے ہیں ۔

این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسم پر کھینچ تان

این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت آخری مرحلے میں ہے۔ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے لیڈر چراغ پاسوان 35 سیٹوں کی مانگ پر قائم ہیں۔ بی جے پی 20 سے زیادہ سیٹیں دینے کو تیار ہے، لیکن چراغ اپنی ضد پر قائم ہیں۔ ایسے میں کئی طرح کے سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ کیا چراغ پاسوان آئندہ ’’موسم کے ماہر‘‘ بننے جا رہے ہیں؟

موجودہ اراکین اسمبلی کی سیٹوں پر بھی دعویٰ

ہندوستانی عوام مورچہ کے جیتن رام مانجھی اور راشٹریہ لوک مورچہ کے اوپیندر کشواہا سے بھی سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت جاری ہے۔ دونوں لیڈران نے اپنی اپنی پارٹیوں کے لیے 15-15 سیٹوں کی مانگ کی ہے۔ اس دوران چراغ صرف سیٹیں ہی نہیں مانگ رہے ہیں، بلکہ بی جے پی اور جے ڈی یو کے موجودہ اراکین اسمبلی کی سیٹوں پر بھی دعویٰ کر رہے ہیں، جس سے واضح ہے کہ یہ صرف سیٹوں کی تقسیم نہیں بلکہ بہار کی آئندہ سیاست میں اپنی حیثیت طے کرنے کی ایک فیصلہ کن لڑائی ہے۔

اصل لڑائی کچھ اور ہے

بہار انتخابات کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ جہاں مانجھی اور کشواہا جیسے اتحادیوں کو منا لیا گیا ہے، وہیں چراغ پاسوان کا 35 سیٹوں پر اصرار اتحاد کے آئندہ کے منصوبے کو روکے ہوا ہے۔ چراغ کی یہ سیاسی چال صرف سیٹیں حاصل کرنا نہیں، بلکہ تیجسوی یادو کے سامنے خود کو سب سے مضبوط نوجوان دلت لیڈر کے طور پر ظاہر کرنے کی کوشش ہے۔

کیا ہوگا ’فائنل گیم‘؟

بی جے پی نے اپنے 40 موجودہ اراکین اسمبلی کو انتخابی مہم کی اجازت دے دی ہے۔ ان اراکین کا رپورٹ کارڈ بہتر ہونے کی وجہ سے انہیں مہم کی منظوری ملی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ امت شاہ اور جے پی نڈا این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم کے اس تعطل کو کیسے ختم کرتے ہیں۔ کیا وہ چراغ کی مطالبہ قبول کرکے ایک مضبوط اتحاد برقرار رکھیں گے یا کوئی درمیانی راستہ نکال کر بہار الیکشن میں اتریں گے؟

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

World Rhino Day 2026: ورلڈ رائنو ڈے پر پی ایم مودی کا بڑا اعلان، ’پروجیکٹ رائنو‘ شروع، آسام میں دنیا کے 80 فیصد گینڈے

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز میں بھارت کا ڈنکا، خواتین ٹیم نے جیتا گولڈ میڈل، وزیر داخلہ امت شاہ نے دی مبارکباد

بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…

6 hours ago

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

7 hours ago