قومی

Delhi High Court Transgender Victims Petition Notice : دہلی ہائی کورٹ نے ٹرانس جینڈر خواتین اور بچوں کو متاثرین ماننے کی عرضی پر مرکز کو جاری کیا نوٹس

دہلی ہائی کورٹ نے ٹرانس جینڈر خواتین اور بچوں کو بی این ایس ایکٹ کے تحت متاثرین کے طور پر شامل کرنے کے مطالبے پر مفاد عامہ کی عرضی پر مرکزی حکومت اور دیگر فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی قیادت والی بنچ نے یہ نوٹس جاری کیا۔ مفاد عامہ کی عرضی میں خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کو شامل کرنے کی مانگ، ٹرانس جینڈر خواتین کے خلاف تشدد پر ایس سی /ایس ٹی ایکٹ کی طرز پر قانون بنانے کی مانگ، جب تک قانون میں ترمیم نہ ہو، تب تک عدالت کی طرف سے عارضی تحفظ کی دفعات اور مختلف وزارتوں سے جوابات اور ایک وقتی ایکشن پلان بنانے کی مانگ کی گئی ہے۔ مفاد عامہ کی عرضی ڈاکٹر چندریش جین نے دائر کی ہے۔

عدالت نے اس معاملے میں سینئر وکیل این ہری ہرن کو امیکس کیوری مقرر کیا ہے۔ مفاد عامہ کی عرضی میں کہا گیا ہے کہ ملک کا موجودہ فوجداری قانون ٹرانس جینڈرکمیونٹی کو جنسی جرائم سے مناسب تحفظ فراہم نہیں کرتا ہے۔ درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 14 (مساوات)، 15 (امتیازی سلوک کی ممانعت) اور 21 (زندگی اور ذاتی آزادی) کے باوجود، ٹرانس جینڈر کو قانونی تحفظ سے باہر رکھا گیا ہے۔

ٹرانس جینڈر لوگ کام کی جگہ پر ہراساں کیے جانے کا ہوتے ہیں شکار

عرضی گزار نے سپریم کورٹ کے کئی فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے دلیل دی کہ سپریم کورٹ کے ان فیصلوں کے باوجود، عصمت دری، جنسی زیادتی، گھریلو تشدد اور کام کی جگہ پر ہراساں کرنے جیسے معاملات کے لیے ہندوستانی قوانین میں متاثرہ کی تعریف میں ٹرانس جینڈر کو اب بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے، پھر بھی ٹرانس جینڈر کو تحفظ، وقار اور انصاف سے محروم رکھا جاتا ہے۔ پی آئی ایل میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کئی چونکا دینے والے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

دو ٹرانس جینڈر طلبا کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی

2017 میں فوج کے اہلکاروں کی جانب سے ایک ٹرانس جینڈر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، لیکن کافی دباؤ کے بعد ہی ایف آئی آر درج کی گئی۔ منی پور میں دو ٹرانس جینڈر خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ دہلی میں ٹرانس جینڈر خواتین کو ریلوے پولیس کے ذریعہ جبری جنس ٹیسٹ اور ذلت آمیز پوچھ گچھ کا نشانہ بنایا گیا۔ مزید برآں، درخواست گزار کے مطابق، متعدد ٹرانس جینڈر خاتون کے ساتھ پولیس کی حراست اور جیل میں عصمت دری اور تشدد کیا گیا ہے۔

 

–بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Ramdas Athawale Slams Rahul Gandhi: وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے راہل گاندھی کو بتایا وزیر اعظم مودی کو اقتدار سے ہٹانے کا راستہ

مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور انڈیا اتحاد پر…

8 minutes ago

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

1 hour ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

1 hour ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

1 hour ago