سیاست

India-Canada Relations : رشتوں  میں تلخی  کے دوران کینیڈا حکومت کا نیا حکم، ہندوستان جانے والے مسافروں کی مشکلات میں ہوا اضافہ

ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات گزشتہ سال سے کشیدہ ہیں۔ اس دوران کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر کئی الزامات لگائے۔ جس پر بھارت کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔ اس کے ساتھ ہی اب کینیڈا نے ایک نیا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کی حکومت کی وزیر ٹرانسپورٹ انیتا آنند نے 18 نومبر کو ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت بھارت جانے والے لوگوں کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کرے گی۔ انہوں نے ہندوستان جانے والے لوگوں کی جانچ میں ‘انتہائی احتیاط’ برتنے کی بات کی ہے۔

اب مسافروں اور ان کے سامان کی اسکریننگ کی جائے گی

یہ سیکیورٹی پروٹوکول کینیڈین ایئر ٹرانسپورٹ سیکیورٹی اتھارٹی (CATSA) کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔ CATSA وہ ایجنسی ہے جو کینیڈا کے ہوائی اڈوں کے محدود علاقوں میں داخل ہونے سے پہلے مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ کرے گی۔

تحقیقاتی اقدامات میں کیا شامل کیا جائے گا؟
کینیڈین حکومت نے ہندوستان جانے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ے رائل کینیڈین پولیس نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ ہندوستانی ایجنٹ کینیڈا میں منظم جرائم، وصولی  وغیرہ جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔ ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ حکومت کینیڈا کا نیا حکم بھی ان الزامات سے متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر کی 288 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ، آربی آئی گورنر شکتی کانت داس ، سچن تندولکر،اکشے کمار سمیت دیگر سرکردہ شخصیات نے کیا حق رائے دہی کا استعمال

جب کہ بھارت نے کینیڈین پولیس کے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے۔ اوٹاوا کے الزامات کو مسترد کرنے کے بعد بھارت نے کینیڈا میں اپنے ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو بھی واپس بلا لیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے اعلیٰ سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

4 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

5 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

6 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

7 hours ago