Lok Sabha Election 2024: بہوجن سماج پارٹی نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اتر پردیش کی 11 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے مین پوری میں اپنا امیدوار تبدیل کردیاہے۔ وہیں وارانسی میں مسلم امیدوار کو موقع دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بی ایس پی نے دھننجے سنگھ کی بیوی شری کلا سنگھ کو جونپور سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔
بی ایس پی نے اب شیو پرساد یادو کو مین پوری میں اپنا امیدوار بنایا ہے
بی ایس پی نے اب شیو پرساد یادو کو مین پوری میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔ بدایوں میں مسلم خان، بریلی میں چھوٹے لال گنگوار، سلطان پور میں ادراج ورما، فرخ آباد میں کرانتی پانڈے، باندہ میں مینک دویدی، ڈومریا گنج میں خواجہ شمس الدین، بلیا میں للن سنگھ یادو، غازی پور سے امیش کمار سنگھ اورورانسی سے اطہر جمال لاری امیدوار بنایا گیا ہے۔
بی ایس پی نے مین پوری سے گلشن شاکیا کا ٹکٹ بدل دیا ہے
بی ایس پی نے مین پوری سے گلشن شاکیہ کا ٹکٹ بدل دیا ہے ۔ ان کی جگہ شیو پرساد یادو کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ ایک طرف بی ایس پی نے مین پوری میں یادو کو امیدوار دیا ہے اور دوسری طرف بدایوں میں مسلم۔ ایسے میں مایاوتی نے ایس پی خاندان کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…