دہلی کی ایک عدالت نے 15 اپریل کو بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے رہنما کے کویتا کو سی بی آئی کے ذریعے درج بدعنوانی کے معاملے میں 23 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ کے کویتا کو مبینہ طور پر دہلی ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ شراب پالیسی گھوٹالہ معاملے میں کے کویتا کی 3 دن کی عدالتی حراست آج ختم ہو گئی۔ اس کے بعد انہیں راؤزایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔
عدالت میں سماعت کے دوران سی بی آئی نے کے کویتا کو 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی عدالتی حراست میں 23 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اس دوران کے کویتا کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ انہیں عدالتی حراست میں بھیجنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔
سی بی آئی نے انہیں 11 اپریل کو گرفتار کیا تھا
11 اپریل کو سی بی آئی کے کویتا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ریمانڈ ملنے کے بعد کے کویتا کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر لے جایا جائے گا۔ جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے کےکویتا سے 6 اپریل کو تہاڑ میں پوچھ گچھ کی تھی۔ جہاں وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کے بعد سے بند ہے۔
15 مارچ کو حیدرآباد سے گرفتاری عمل میں آئی
ای ڈی نےکے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ کے کویتا ‘ساؤتھ گروپ’ کی ایک اہم رکن تھی۔ جن پر قومی دارالحکومت میں شراب کے لائسنس کے ایک بڑے حصے کے بدلے دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔
بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…