سیاست

Ahmedabad Plane Crash: ٹیک آف کے فوراً بعد دونوں انجن بند، احمد آباد طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

12 جون کو احمد آباد میں ایئر انڈیا کی پرواز بوئنگ 787-8 ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد ہی کریش کر گئی تھی۔ اس حادثے کے حوالے سے بھارتی ادارہ برائے فضائی حادثہ تحقیق (AAIB) نے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کئی حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ٹیک آف کے بعد دونوں انجن اچانک بند ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے طیارے کو طاقت نہیں ملی اور وہ گر کر تباہ ہو گیا۔

اے اے آئی بی کی رپورٹ کے مطابقطیارے نے صحیح طریقے سے ٹیک آف کیا تھا، اور سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ پرواز مطلوبہ بلندی تک بھی پہنچ گئی تھی، لیکن اسی دوران دونوں انجنوں کے فیول کٹ آف سوئچز ‘رن’ (Run) سے ‘کٹ آف’ (Cutoff) پر چلے گئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ انجن کو ایندھن ملنا بند ہو گیا۔ جب انجن کو فیول نہیں ملا تو اس نے کام کرنا بند کر دیا، جس کے نتیجے میں طیارہ کریش ہو گیا۔

پائلٹس کے درمیان ہوئی بات چیت کا ہوا  خلاصہ
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پرواز کے دونوں پائلٹ، سمیّت سبروال اور کو-پائلٹ کلائیو کندرکے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔ سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ انجن کیوں بند ہوا۔ کاک پٹ کی ریکارڈنگ سے پتا چلا ہے:

پہلا پائلٹ: “تم نے سوئچ کیوں بند کیا؟”
دوسرا پائلٹ: “میں نے نہیں کیا۔”

لہٰذاکسی بھی پائلٹ نے جان بوجھ کر انجن بند نہیں کیا۔ رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسانی غلطی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔ حادثے کی مکمل اور تفصیلی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ فی الحال یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دونوں انجن خودبخود کیسے بند ہو گئے۔

انجن دوبارہ شروع کرنے کی کوشش ہوئی تھی
جب انجن بند ہو گئے تو ریم ایئر ٹربائن (RAT) باہر آ گئی، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ طیارے کو ایمرجنسی پاور کی ضرورت تھی۔ انجن دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن بہت دیر ہو چکی تھی۔ طیارہ بلندی حاصل نہ کر سکا اور ہوائی اڈے کی دیوار عبور کرنے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

6 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

6 hours ago