سیاست

Bomb threat to Mumbai-Delhi IndiGo flight: ممبئی سے دہلی آنے والی انڈیگو فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی، دہلی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ

نئی دہلی:منگل کی صبح ممبئی سے دہلی آنے والی انڈیگو ایئرلائن کی پرواز 6E 762 کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد دہلی ایئرپورٹ پر مکمل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ یہ دھمکی صبح تقریباً 8 بجے ملی، جس کے فوراً بعد ایئرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور تمام حفاظتی پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس پرواز میں تقریباً 200 مسافر سوار تھے۔ دھمکی ملنے کے بعد دہلی ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔ پرواز کے بحفاظت لینڈ کرنے کے بعدتمام مسافروں کو طیارے سے اتارا گیا اور جہاز کی مکمل تلاشی لی گئی۔ اسی دوران، مسافروں کے سامان کی بھی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔

سیکورٹی ایجنسیوں نے تصدیق کی ہے کہ دھمکی نان-اسپیسفک تھی، یعنی اس میں کسی واضح یا مخصوص خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  کسی بھی قسم کی غفلت سے بچنے کے لیے مکمل سیکورٹی پروٹوکول اختیار کیے گئے اور ایئرپورٹ پر موجود تمام ایجنسیاں چوکس رہیں۔

انڈیگو ایئرلائن کے ترجمان نے واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا،”ممبئی سے دہلی آنے والی ہماری پرواز 6E 762 کو ممکنہ سیکورٹی خطرے کی اطلاع ملی۔ ہم نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دی اور طے شدہ پروٹوکول کے مطابق مکمل تعاون فراہم کیا۔ ہماری اولین ترجیح ہمیشہ اپنے مسافروں، عملے اور طیارے کی سلامتی رہی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ مسافروں کی پریشانی کو کم کرنے کے لیے ایئرلائن نے ہر ممکن سہولیات فراہم کیں، جن میں تازہ معلومات فراہم کرنا اور ریفریشمنٹ مہیا کرنا شامل تھا۔

واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے، تاہم اب تک کسی مشکوک چیز یا شخص کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دہلی ایئرپورٹ پر معمولات بحال کر دیے گئے ہیں، لیکن سیکورٹی نگرانی بدستور جاری ہے۔

یہ واقعہ ایک بار پھر ہوائی سفر کے دوران سیکورٹی کے بلند معیار اور فوری ردعمل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جہاں ایک لمحے کی غفلت بھی بڑے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Food Fact: اسنیکس خریدنے سے پہلے پیکٹ پلٹ کر دیکھیں، صحت کے لیے ان 3 چیزوں کو ضرور چیک کریں

پیکٹ بند غذائی اشیا خریدتے وقت سب سے پہلے ان میں موجود شکر کی مقدار…

55 minutes ago

Poster Outside SP Office in Lucknow: یوپی انتخابات 2027 سے پہلے سماج وادی پارٹی کے دفتر کے باہر لگا پوسٹر،’27 میں کرشن آئیں گے‘

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کو لے کر ان کے کارکن…

1 hour ago

آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل جماعت اسلامی ہند کا ایس آئی آراورووٹرلسٹ سے متعلق تمام مسائل کومکمل طورپرحل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند نے ایس آئی آر کی کارروائی کے بعد انتخابی فہرستوں…

2 hours ago