مدھیہ پردیش بی جے پی کے تمام 201 ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے لئے ہفتہ سے پچمڑھی میں تین روزہ تربیتی کیمپ شروع ہو رہا ہے۔ اس شاندار تقریب کا افتتاح مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے جب کہ اختتام وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کریں گے۔
بی جے پی کے سینئر قائدین بھی شرکت کریں گے
ریاستی بی جے پی یونٹ نے اس تقریب کی تیاریوں کے بارے میں معلومات شیئر کی ہیں۔ اس کیمپ میں پارٹی کے 201 عوامی نمائندے شرکت کریں گے، جہاں اقتدار اور تنظیم سے متعلق مسائل پر 24 سیشنس میں سنجیدگی سے بات چیت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، تمام کابینی وزراء، ایم پی اور ایم ایل اے تین دن تک کیمپ کی جگہ پر ہی رہیں گے۔
اس کیمپ کی خاصیت ماحولیات کے تئیں حساس انداز اپنانا ہے۔ پورے پنڈال کو پلاسٹک سے پاک رکھا گیا ہے۔ ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دینے کے لیے تمام ایم پی اور ایم ایل اے اپنی ماں کے نام پر ایک ایک پودا لگائیں گے۔ اس کے علاوہ پانی کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظ پر ایک خصوصی سیشن کا بھی اہتمام کیا جائے گا ،جو اس کیمپ کو مزید خاص بناتا ہے۔
مودی حکومت کی کامیابیوں پر نمائش
کیمپ میں ایک نمائش کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی کی 11 سال کی کامیابیوں اور جن سنگھ سے بی جے پی تک کے تاریخی سفر کو دکھایا جائے گا۔ تمام عوامی نمائندوں کو خصوصی پٹکا دیا جائے گا، جس سے اس تقریب کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ریاستی بی جے پی صدر وی ڈی شرما نے کہا کہ کیمپ میں نظریاتی اور عملی موضوعات کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اہم مسائل پر بھی تفصیل سے بات کی جائے گی۔
اس ٹریننگ میں عوامی نمائندوں کو گڈ گورننس، نظم و ضبط، عوام میں برتاؤ، سوشل میڈیا کا موثر استعمال اور حکومتی اسکیموں کو عوام تک پہنچانے جیسے موضوعات پر تربیت دی جائے گی۔ صبح یوگا اور پراتھنا سے لے کر رات تک کا شیڈول طے کیا گیا ہے، جس میں زندگی اور سیاست میں توازن برقرار رکھنے کے اسباق بھی دیے جائیں گے۔
جمعہ کو ریاستی صدر وی ڈی شرما سمیت کئی سینئر لیڈر پچمڑھی پہنچ گئے ہیں۔ تقریب کے لیے تقریباً 350 کمرے مختص کیے گئے ہیں۔ وزراء کے عملے اور عہدیداروں کے لیے نجی ہوٹلوں میں بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ماتکولی سے پچمڑھی تک سڑکوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے اور کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
کیمپ میں بی جے پی کی قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش، نیشنل کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری شیو پرکاش، مرکزی وزراء بھوپیندریادو، سی آر پاٹل، شیوراج سنگھ چوہان، ساوتری ٹھاکر، ایل مروگن، قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے اور ریاستی انچارج ڈاکٹر مہیندر سنگھ مختلف سیشنوں سے خطاب کریں گے۔ اس کیمپ سے نہ صرف پارٹی کے نظریے کو تقویت ملے گی بلکہ عوامی نمائندوں کو عوام کے درمیان زیادہ موثر انداز میں کام کرنے کی ترغیب ملے گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
پرینکا چترویدی نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا اپنا ذاتی وعدہ پورا، والدین…
اب ملزم کو گرفتاری کی وجہ تحریری طور پر بتانا لازمی، خلاف ورزی پر پولیس…
پنڈھری ناتھ علاقے میں بدریناتھ مندر اور تھانے کے سامنے پیش آیا واقعہ، کوئی جانی…
چنئی سپر کنگز کی جانب سے جاری بیان میں ظہیر خان نے کہا، ’’آئی پی…
اکھلیش یادو کی موجودگی میں لیڈروں کے درمیان تلخ کلامی اور گالی گلوچ، دونوں اضلاع…
دہلی میں سال 2020 کے فسادات کی مبینہ سازش کے معاملے میں ملزم عمر خالد…