-بھارت ایکسپریس
راجیہ سبھا میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے(Mallikarjun Kharge) کے بیان پر کافی ہنگامہ ہورہاہے۔ ایک طرف بی جے پی ان کے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے، وہیں کھڑگے نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کے درمیان راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکر(Jagdeep Dhankhar) کو مداخلت کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے وہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بچے نہیں ہیں، 135 کروڑ لوگ ہم پر ہنس رہے ہیں۔ ہنگامہ کھڑا کر کے ہم بہت غلط مثال قائم کر رہے ہیں۔
جگدیپ دھنکر اپنی کرسی سے اٹھ کر اپوزیشن اور حکمراوں جماعت کی بنچ کی طرف باری باری اشارہ کرانہیں شورمچانے کے بیچ اپنی بات رکھنے کی کوشش کی، لیکن اس کے لئے انہیں کئی بار ایک سکینڈ ایک منٹ کہنا پڑا ،جو سب کے لئے ہے،اس کو بھی آپ لوگ نہیں مان رہے ہیں۔۔۔ہم لوگوں کاماحول کتنا خراب ہوچکا ہے۔ ۔۔میرا خیال ہے کہ 135 کروڑ لوگ ہم پر ہنس رہے ہیں ۔۔۔سوچ رہے ہیں ،حیران ہورہے ہیں،ہم کس لیول کی جانب جارہے ہیں۔
جگدیپ دھنکر غصے میں نظر آئے ،جب بی جے پی کی زیرقیادت اتحاد کے ارکان نے قائد حزب اختلاف اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی تقریر کے دوران ہنگامہ کھڑا کیا ۔جب کھڑگے نے راجستھان کی ایک ریلی میں اپنے دعوے کو دہرایا، حالانکہ منگل کو انہوں نے کتے سے موازنہ کا ذکر نہیں کیا۔
اسی دوران معافی کے مطالبے پر اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا میں اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریر میں جو کچھ کہا وہ سیاسی تھا اور ایوان کے باہر کہا گیا۔ اس پر بحث کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں اب بھی کہہ سکتا ہوں کہ آزادی کے وقت ان لوگوں کا تحریک آزادی میں کوئی حصہ داری نہیں تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ سب گھر کے باہر کہا، اگر یہاں کہا جائے تو ان لوگوں کے لیے بہت مشکل ہوگا۔ آپ آزادی کے لیے لڑنے والوں سے معافی مانگنے کو کہہ رہے ہیں۔
کھڑگے کے اس بیان پرہنگامہ کھڑا کر دیا ہے، انہوں نے کہا تھا، ’’ہم نے ملک کو آزادی دی اور اندرا اور راجیو گاندھی نے ملک کے اتحاد کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ ہماری پارٹی کے لیڈروں نے جانیں دیں، آپ نے کیا کیا؟ کیا آپ کے گھر میں کسی نے ملک کے لیے جان بھی دی ہے؟ کیا کسی کوئی قربانی دی ہے؟ نہیں
-بھارت ایکسپریس
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…