سیاست

Rahul Gandhi: سکھوں کے حوالے سے راہل گاندھی کے بیان پر انوراگ ٹھاکر نے کہا، ‘انگریز چلے گئے اپنی سوچ کانگریس کو دے گئے

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی امریکہ کے تین روزہ دورے پر گئے ہوئے ہیں۔ اس دوران وہ بی جے پی اور آر ایس ایس کو سخت نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس دوران راہل گاندھی نے سکھوں کے بارے میں ایک تبصرہ کیا جس سے ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

راہل گاندھی کے اس بیان پر بی جے پی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ ادھر بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر نے راہل گاندھی پر حملہ بولا ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے راہل گاندھی کو نشانہ بنایا

سکھوں کے حوالے سے راہل گاندھی کے بیان پر انوراگ ٹھاکر نے کہا، ‘انگریز چلے گئے اپنی سوچ کانگریس کو دے گئے۔ راہل گاندھی غیر ملکی سرزمین پر اپنے ملک کو بدنام کرتے ہیں۔ راہل جی چین سے فنڈ لینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستان سے مدد لینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان کے والد راجیو گاندھی کے دور میں سکھوں کے بال کاٹے گئے تھے۔ سکھوں پرظلم کیا۔ کانگریس پریواراور راہل گاندھی کو اس کے لیے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ گیان نہ  دیں ، یہ جھوٹ ہے۔

ہردیپ سنگھ پوری نے بھی پلٹ وار کیا

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کے بیان پر مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ ’’آپ کو راہل گاندھی سے پوچھنا چاہئے کہ کس سکھ برادری کے ارکان اور نمائندے نے کہا کہ انہیں پگڑی پہننے میں پریشانی  ہے؟‘‘ میں پچھلے 60 سالوں سے ‘پگڑی’ اور ‘کڑا’ پہن رہا ہوں اور میں نے کبھی کسی کو ایسا نہیں دیکھا جو یہ کہے کہ انہیں ‘پگڑی’ اور ‘کڑا’ پہننے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ‘یہ ان کے (راہل گاندھی) کے والد کے دور میں ہوا جب قتل عام ہوا تھا۔ ہمارے 3000 لوگ مارے گئے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ ان سب باتوں سے بے خبر ہے۔ وہ طویل عرصے سے سیاست میں ہیں، اس لیے انہیں یہ احساس ہونا چاہیے کہ اگر وہ ملک سے باہر ہیں یا ملک کے اندر بھی  ہیں اور ایسے بیانات دیں گے تو ان کی مخالفت ہوگی ۔ یہ ایک ایسا بیان ہے جس کی پرزور مذمت کی جانی چاہیے وہ بغیر کسی بنیاد کے بیانات دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

9 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

10 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

10 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

11 hours ago