سیاست

Public pressure, SC probe forced Manipur CM’s exit: Rahul Gandhi: بیرن سنگھ  نے  سی ایم کے عہدے سے دیا استعفیٰ، سپریم کورٹ کی جانچ یا  بڑھتے ہوئے عوام کا دباؤ-راہل گاندھی

منی پور میں قیادت کی تبدیلی کے مطالبے کو لے کر بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی اکائی کے اندر جاری کشمکش کے بیچ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے اتوار کو راج بھون میں گورنر اجے کمار بھلا کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے استعفیٰ پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے  کہا ہے کہ منی پور کے وزیراعلیٰ بیرن سنگھ کا استعفیٰ ظاہر کرتا ہے کہ بڑھتے ہوئے عوام کا دباؤ، سپریم کورٹ کی تحقیقات اور کانگریس کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک نے انہیں جوابدہ بنا دیا ہے۔ تقریباً 2 سال تک بی جے پی کے لئے  وزیر اعلیٰ  رہے، بیرن سنگھ نے منی پور میں تقسیم کو فروغ دیا۔  پی ایم مودی نے منی پور میں تشدد، جان و مال کے نقصان اور ہندوستان کے وجود کی تباہی کے باوجود انہیں عہدے پر بنے رہنے دیا۔

کوکی برادری کے ایک فرد نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا

برین سنگھ نے اپنی قیادت کے خلاف ریاست میں بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کو پرسکون کرنے کے لیے استعفیٰ دے دیا ،کیونکہ ان کی حکومت کو کانگریس کی طرف سے عدم اعتماد کی تحریک اور فلور ٹیسٹ کے امکان کا سامنا ہے۔  وزیر اعلیٰ نے شام کو اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کر دیا تھا ،   استعفیٰ کو منظور کرلیاگیا ہے،    لیکن معاملہ اس وقت اور بڑھ گیا جب کوکی برادری کے ایک شخص نے چیف منسٹر پر ریاست میں تشدد بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔  ان کی شکایت چیف منسٹر کی مبینہ طور پر لیک ہونے والی آڈیو ٹیپ پر مبنی تھی۔

منی پور تشدد میں سینکڑوں لوگ مارے گئے

  ایک غیر منافع بخش فارنزک لیبارٹری نے تصدیق کی ہے کہ 93 فیصد آڈیو ٹیپس  بیرن  سنگھ کی آواز سے میل کھاتے  ہیں۔ سپریم کورٹ نے لیک ہونے والی آڈیو ٹیپ پر سینٹرل فارنزک سائنس لیبارٹری سے رپورٹ طلب کی ہے۔ مئی 2023 میں منی پور میں کوکی اور میتی کمیونٹیز پر مشتمل بدترین نسلی تشدد پھوٹ پڑا تھا، اس تشدد میں 200 سے زیادہ افراد مارے گئے تھے  اور تقریباً 60,000 لوگ بے گھر ہو گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Sangh UGC Viniyam: سنگھ کے ’غیر متوازن‘ تبصرے سے اقتدار، تنظیم اور سماجی توازن کا امتحان

آر ایس ایس کے اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ سنیل امبیکر نے یو جی سی کے…

2 hours ago

Ind vs NZ Vaibhav Suryavanshi: ’یہ ویبھو پروٹیسٹ کر رہا ہے!’ پلیئنگ الیون سے باہر ہونے پر اکشر پٹیل نے لی چٹکی، ویڈیو وائرل

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری ٹی 20 میچ سے پہلے نوجوان بلے باز…

3 hours ago

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

3 hours ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

3 hours ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

3 hours ago