سیاست

Chhattisgarh Liquor Case: چھتیس گڑھ شراب گھوٹالے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر Anil Tuteja گرفتار

چھتیس گڑھ شراب گھوٹالے میں ای ڈی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ 20 اپریل 2024 کو ای ڈی نے اس معاملے میں ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر انیل ٹوٹیجا (Anil Tuteja)کو گرفتار کیا۔ ای ڈی نے 8 اپریل کو 2000 کروڑ روپے سے زیادہ کے شراب گھوٹالے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

ذرائع کے مطابق جرم ثابت نہ ہونے پرعدالت نے کیس کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد 20 اپریل 2024 کو، ای ڈی نے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر انیل ٹوٹیجا اور دیگر کے خلاف ایک نیا ای سی آئی آر درج کیا اور ٹوٹیجا کو گرفتار کیا۔ سابق آئی اے ایس انل ٹوٹیجا پر شراب کے تاجروں اور سیاست دانوں کے ساتھ مل کر اس گھوٹالہ کو انجام دینے کا الزام ہے۔

پچھلے سال ریٹائر ہوئے

انیل ٹوٹیجا گزشتہ سال سروس سے ریٹائر ہوئے تھے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں محکمہ انکم ٹیکس کی شکایت پر مبنی اپنی پچھلی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے بعد، ای ڈی نے مبینہ شراب گھوٹالہ میں منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔ گزشتہ سال جولائی میں، ای ڈی نے مبینہ شراب گھوٹالہ کیس میں رائے پور کی ایک پی ایم ایل اے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ 2019 میں شروع ہونے والے مبینہ شراب گھوٹالہ میں 2,161 کروڑ روپے کی بدعنوانی کی گئی تھی۔ یہ رقم سرکاری خزانے میں جانا چاہیے تھا۔

70 افراد کے خلاف مقدمہ درج

ای ڈی نے دعوی کیا کہ انیل ٹوٹیجا اور تاجر انور ڈھیبر (کانگریس لیڈر اور رائے پور کے میئر اعزاز ڈھیبر کے بھائی) کی قیادت میں ایک مجرمانہ سنڈیکیٹ نے رقم کا غبن کیا۔ اس سال کے شروع میں، چھتیس گڑھ کے اقتصادی جرائم ونگ/اینٹی کرپشن بیورو نے بھی ای ڈی کی رپورٹ کی بنیاد پر مبینہ شراب گھوٹالے میں کانگریس لیڈروں اور کمپنیوں سمیت 70 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Pushpak Express Train Fire: پشپک ایکسپریس میں دردناک حادثہ،آگ کی افواہ کے بعد چلتی ٹرین سے مسافروں نے لگائی چھلانگ،8 کی موت

یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…

25 minutes ago

JD(U) Withdraws Support In Manipur: نیش کمار نے ایک پھر بارماری پلٹی، جائے کیا اصل معاملہ؟

قابل ذکر بات  یہ ہے کہ  اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…

56 minutes ago

India’s Petrochemical Industry Poised For Growth Amidst Global Challenges: ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت عالمی چیلنجوں کے درمیان ترقی کے لیے تیار

ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…

2 hours ago